34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت نےمجموعی طور پر 54 کروڑ افراد کی کووڈ-19 ٹیکہ کاری کرکے ایک نیا سنگ میل طے کرلیا ہے

Urdu News

بھارت نے مجموعی طور پر54 کروڑ افراد کو  کووڈ-19 ٹیکہ لگاکر ایک نیا سنگ میل طے کرلیا ہے۔  آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق ٹیکہ کاری کے لئے61,35,193سیشنز منعقد کئے گئے ، جس میں مجموعی طور پر  54,38,46,290 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران73,50,553ٹیکے لگائے گئے۔

ان میں شامل ہیں:

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,49,901

دوسری خوراک

80,93,907

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,82,76,459

دوسری خوراک

1,21,45,936

18 تا 44 سال کی عمر کے  افراد

پہلی خوراک

19,58,22,860

دوسری خوراک

1,52,60,695

45 تا 59 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

11,70,84,332

دوسری خوراک

4,55,80,689

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

8,10,41,849

دوسری خوراک

4,01,89,662

مجموعی تعداد

54,38,46,290

کووڈ – 19 سے بچاؤ کی ہمہ گیر ٹیکہ کاری کا نیا مرحلہ 21 جون 2021 سے شروع ہوا تھا ۔ مرکزی حکومت اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور ملک بھر میں کووڈ – 19 کی ٹیکہ کاری کے دائرہ میں توسیع کرنے کے تئیں پر عزم ہے۔

بھارت میں شفایابی کی شرح  97.46 پر قائم ہے۔

عالمی وبا کے آغاز کے بعد سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 3,13,76,015افراد پہلے ہی کووڈ – 19 سے صحت یاب ہو چکے ہیں ، جب کہ 37,927مریض گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شفایاب ہوئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XINN.jpg

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن36,083 یومیہ نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

گزشتہ انتالیسدن سے مسلسل 50,000 سے کم یومیہ نئے کیس درج ہورہے ہیں۔ مرکز اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے پائیدار اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے کے طور پر ایسا ممکن ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SLLX.jpg

بھارت میں مجموعی طور پر آج 3,85,336 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں زیر علاج مریض، مجموعی  مثبت معاملوں کا 1.20 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003XWF7.jpg

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں خاطرخواہ اضافہ کیا گیا ہے، اور پورے ملک میں مجموعی طور پر 19,23,863ٹیسٹگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ہیں۔بھارت میں مجموعی طور پر اب تک49.36 کروڑ (49,36,24,440) ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، ہفتہ وار متاثرپائے جانے والےافراد کی شرح سردست 2.00 فیصد ہے، جب کہ ایک دن میں متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح آج 1.88فیصد رہی۔ یومیہ متاثرہ افراد کی شرح 20 دنوں  3 فیصد سے نیچے ہے اورمسلسل 69 ویں دن بھی 5 فیصد سے نیچے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0041NC5.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More