36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نریندرمودی اسرائیل پہنچے ؛ بین گورئن ہوائی اڈے پر شاندار اور پر تپاک خیر مقدم

Pre-Dinner Press Statement by Prime Minister at Residence of Prime Minister of Israel
Urdu News

نئی دلّی ،  وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج اسرائیل کی راجدھانی  تل ابیب پہنچ گئے ہیں ، جہاں اُن کا  بین گورئن ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ سرکاری استقبالیہ تقریب  کے حصے کے طور پر اسرائیل کے

 وزیر اعظم جناب بنجامن نیتن یاہو نے ہوائی اڈے پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا خیر مقدم کیا ۔ بعد میں جناب نریندر مودی نے  با ضابطہ گارڈ  آف آنر کا معائنہ کیا ۔

وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہندی الفاظ  ’’ آپ کا سواگت ہے میرے دوست ‘‘ کے ساتھ اپنا اخباری بیان شروع کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا کھلے دل سے خیر مقدم ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کی کوئی آخری حد مقرر نہیں ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کو ایک عظیم اور عالمی رہنما  قراردیا ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم نے عبرانی زبان میں ’’ شلام لے کلام ‘‘ کے ساتھ مبارکباد کا آغاز کیا ۔ انہوں نے عبرانی زبان میں مزید کہا کہ مجھے یہاں اسرائیل آکر خوشی ہوئی ہے ۔

انہوں نے 4 جولائی کو 41 سال پہلے  اینٹیبی میں اسرائیلی آپریشن کا ذکر کیا ، جب وزیر اعظم  بنجامن نیتن یاہو کے بڑے بھائی نے بہت سے اسرائیلی یرغمالیوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی تھی ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  اعلیٰ  پائیدار ترقی اور ہمہ گیر ترقی  کے ہمارے راستے میں  بھارت ، اسرائیل کو  اپنا اہم ساجھیدار سمجھتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ اقتصادی خوشحالی کے لئے شراکت داری کرنے کے ساتھ ہم دہشت گردی جیسے مشترکہ خطرات کے خلاف اپنے معاشرے کو محفوظ کرنے کے لئے تعاون بھی کر  رہے ہیں ۔

اسرائیل میں بھارت نژاد افراد سے ملنے کی اپنے اشتیاق کا اظہار  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نژاد یہودیوں  نے ہمارے معاشروں کو مالا مال  کیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More