34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

‘آپریشن بلیو فریڈم’ نے بھارت کو عالمی سطح پر معذوروں کو بااختیار بنانے میں لیڈر کے طور پر ابھارا ہے

Urdu News

آئی این ایس تبر 13 اگست 21 کو خیر سگالی دورے کے طور پر پورٹس ماؤتھ بندرگاہ میںداخل ہوا۔ اس کا استقبال پورٹس ماؤتھ نیول بیس کمانڈر، جے جے بیلی،انڈین این اے، دہلی میںرائل نیوی این اے اور رائل نیوی کے دیگر عہدیداروںنے کیا۔

بندرگاہ پہنچنے کے بعد، کیپٹن مہیش منگی پوڑی، کمانڈنگ آفیسر، بھارتی این اے اور جہاز کے دس اہلکاروںکے ہم راہ تاریخی ساؤتھ سی بحریہ یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا نے۔ بعد ازاں کمانڈنگ آفیسر نے پورٹس ماؤتھ گلڈ ہال میںپورٹس ماؤتھ کے لارڈ میئر کونسلر فرینک جوناس سے ملاقات کی۔ اس کے بعد پورٹسماؤتھ نیول بیس کمانڈرجے جے بیلی سے ان کے دفتر میںملاقات ہوئی۔ دونوںعہدیداروںنے جہاز کے پورٹس ماؤتھ کے دورے کا خیرمقدم کیا اور جہاز اور اس کے عملے کو گرمجوشی سے مبارکباد دی۔ بات چیت کے بعد کمانڈنگ آفیسر نے دونوںمعززین کو جہاز کا کریسٹ پیش کیا۔
اس سے قبل،12 اگست 2021 کو جہاز نے ایچ ایم ایس ویسٹ منسٹر کے ہم راہ بحری مداخلت کی مشق کے ساتھ پورٹس ماؤتھ سے ایکسرسائز کونکن 2021 کا آغاز کیا تھا۔ پورٹسماؤتھ سے 16 اگست کو تبر کی روانگی کے بعد تبر اور ویسٹ منسٹر کے درمیان ایکسرسائز کونکن 2021 کو جاری رکھا جائے گا۔ بندرگاہ میںداخل ہونے پر ایکسرسائز کونکن 2021 کی حتمی منصوبہ بندی کانفرنس تبر اور ویسٹ منسٹر کی ٹیموںکے درمیان منعقد ہوئی۔

ایکسرسائز کونکن 2021 کی بندرگاہہ مصروفیات کے ایک حصے کے طور پر13 اگست 2021 کو دونوںفریقوںکے مابین متعدد پیشہ ورانہ امور پر بات چیت ہوئی۔ تبر سے ایک ٹیم نے پوٹس ڈاون ہل میں مشترکہ بحری سلامتی مرکز کا دورہ بھی کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More