33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسمارٹ شہروں کے سی ای اوز کی پہلی عظیم کانفرنس کا بھوپال میں افتتا ح کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، مکانات اور شہری امور کے   وزیر مملکت جناب ہردیپ پوری نے اسمارٹ  سٹی کے سی ای اوز پر زور دیا ہے کہ وہ    پورےملک میں اسمارٹ سٹی مشنوں  کی پیش رفت میں تیز ی لانے کےلئے دوسرے شہروں کے منتظمین  کے تجربات     اور ان کی   کارروائیوں سے فائدہ اٹھائیں۔ وہ آج بھوپال میں   مدھیہ پردیش کے   وزیراعلی  جناب  شیو راج چوہان کے ہمراہ     اسمارٹ شہروں کے سی ای اوز کی  پہلی   دو روزہ  عظیم کانفرنس کے  افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔    مکانات  اور شہری امور کی وزارت   کے اہم مشنوں کو    وزیراعظم   جناب نریندر مود ی کی قیادت میں   شروع کی گئی     منصوبہ بند  شہری ترقی کی    ایک جامع   اور باقاعدہ کوشش قرار دیتےہوئے جناب پوری نے کہا کہ وزارت مقررہ وقت سے پہلے اپنے نشانوں کو  حاصل کرنے کے راستے پر  گامزن ہے۔  اس موقع پر بھوپال شہر کے میئر اور ریاست  نیز مرکزی حکومت کے سینئر  افسران بھی   موجود تھے۔

جناب شیوراج سنگھ چوہا ن نے   اپنی تقریر میں کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہمارا ملک      ایک مثبت   تبدیلی    کے دور سے گزر  رہا ہے    اور مدھیہ پردیش نے تما م شعبوں   میں تیز رفتار  ترقی کا راستہ اختیار کیا ہے۔  مدھیہ پردیش کے    شہروں میں  سووچھتا سے لے کر  اسمارٹ سٹی  مشنوں  تک   تبدیلی لانے    کے لئے    شہری ترقی کی   ریاستی  وزارت    نے جو کام انجام  دیا ہے اس کی تعریف کرتے ہوئے  انہوں نے یقین دلایا کہ   اگلے دو تین مہینوں میں    مدھیہ پردیش کے سب کے سب سات اسمارٹ شہروں میں مربوط کمانڈ اور کنٹرول مرکز قائم کردیئے جائیں گے۔    بھوپال اسمارٹ سٹی   کے  مربوط  کنٹرول اور  کمانڈ مرکز کا    بھی آج  گووند پورہ میں   افتتاح کیا گیا  اس طرح   یہ مرکز   ملک میں کام کرنے والا    نواں  اسمارٹ سٹی مرکز بن گیا ہے۔

اسمارٹ سٹی مشن    (ایس سی ایم) کی   رفتار  کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ     ایس سی ایم   پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے  معاملے میں  ایک نئی   مثال قائم کررہا ہے۔    اگست 2017 میں   جو پروجیکٹ زیر عمل تھے ،  ان کی  قیمت  تقریباً  8 ہزار کروڑ روپے تھی جو اب    8 مہینے میں  بڑھ کر     تیس ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس میں 936 پروجیکٹ   شامل ہوگئے ہیں۔  اس کے علاوہ   تقریباً 400  پروجیکٹ جن کی لاگت    بیس ہزار کروڑ روپے ہے،  ابتدائی مرحلے میں ہیں اور ان کے بارے میں فیصلہ اگلے دو تین مہینے میں کرلیا جائے گا۔  انہوں نے بتایا کہ   6 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے    98 پروجیکٹ     سرکاری اور نجی   شراکت داری کے ساتھ زیر عمل  ہیں ،  جن سے    نہ صرف بڑے شہروں کو   بلکہ چھوٹے قصبوں کو بھی حوصلہ مل رہا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ پچھلے 8 مہینوں کے درمیان   مزید 26 ایس پی ویز    قائم کئے گئے۔    اس طرح    ملک  میں   ایس پی ویز کی کل تعداد   91  اور پی ایم سیز   کی کل تعداد 63 ہوگئی ہے۔     اسمارٹ سٹیز مرکزوں کےسلسلہ میں انہوں نے مطلع کیا کہ   بھوپال والے مرکز سمیت    9 مرکز  چالوہوگئے ہیں   جبکہ   دیگر 14 شہروں میں   اسمارٹ سٹی سینٹر     قائم کرنے   کے  کام میں پیش رفت ہورہی ہے ۔   مزید 32 شہروں کے لئے  ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں۔

جناب پور ی نے کہا کہ  جن  آندولن  اور جن بھاگیداری   تمام سرکاری پروگراموں اور مشنوں کا   لازمی حصہ ہونی چاہئے۔   انہوں نے کہاکہ اسمارٹ  شہروں کے سلسلہ میں    مختلف  شعبو ں میں مہارت رکھنے والے افراد کو    اس کام میں  شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوموضوعات پر    مشاورتی کمیٹیاں     قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یعنی      صنعت کاری اور اسٹارٹ اپ  ،    خواتین کو بااختیار بنانا،    تحفظ  اور سکریٹری   ،   اسمارٹ تعلیم اور ہنر مندی کا فروغ    دیویانگوں  کی مدد والے اقدامات اور پالیسی   سفارشات   ، نالوں کی صفائی اور سیوج کا انتظام  ،   پبلک آرٹ کا  فروغ   ، شہری رابطہ  اور آب و ہوا کی تبدیلی   ،  آر ٹ اور کلچر    اور  اسمارٹ سیکورٹی ۔  اس کام میں    شرکت کرنے والوں کے علاوہ   باہر کے لوگوں کی مہارت کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے  اور شہری ترقی کے سلسلہ میں ایک جامع حکمت عملی  اختیار کی جاسکتی ہے۔  انہوں نے شہر کے منتظمین پر زور دیا کہ وہ اسمارٹ سٹی کے ان پروجیکٹوں میں تخلیقی   اور اختراعی طریقےپر نوجوان نسل کو بھی شامل کریں۔   اس کے لئے    انجیئنرنگ منصوبہ بندی  اور   آرکیٹکچر سے وابستہ    فائنل ایئر کے   اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو  انٹرن شپ    کے تعلق سے    شامل کرے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More