36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بمسٹیک کےآفات کے بندوبست کی مشق کے حصےکے طور پر سیلاب سے بچاؤ سے متعلق مشترکہ فیلڈ تربیتی مشق کا اہتمام

बिम्सटेक आपदा प्रबंधन अभ्यास -2017 के अंतर्गत बाढ़ से बचाव के बारे में संयुक्त क्षेत्र प्रशिक्षण अभ्यास
Urdu News

نئی دہلی، پہلے کثیر سیکٹرول ٹیکنکل اور اکونومک کارپوریشن کے لئے بے آف بنگال پہل (بمسٹیک) آفات کے بندوبست کی مشق  2017 کے ایک حصے کے طور پر آج وزیر آباد کے پاس جمنا بیراج پر سیلاب سے بچاؤ سے متعلق ایک مشترکہ فیلڈ تربیتی مشق کا اہتمام کیا گیا جس میں بمسٹیک گروپ کےسبھی ساتوں ممبر ملکوں کےوفود اور راحتی ٹیموں نے سرگرمی اور پرُجوش طریقے سے شرکت کی۔

لگاتار بھاری بارش کیوجہ سے دلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں جمنا دریا میں سیلاب کی صورتحال کافی خطرناک شکل اختیار کرلیتی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد پھنس کر رہ جاتی ہے۔ سیلاب کی آفتوں کےزبردست اثر کو دیکھتے ہوئے بمسٹیک ممبر ملکوں نے سیلاب کے دوران راحت اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے حکومت ہند کو امداد کی پیشکش کی ہے۔ بمسٹیک کے سبھی ممبر ملکوں کی راحتی ٹیموں نے سیلاب میں  پھنسے ہوئے  متاثرہ لوگوں کو کامیابی کے ساتھ بچانے میں زبردست پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ مختلف ممبرملکوں کی راحتی ٹیموں نے صورتحال کے مطابق ردعل کا اظہار کیا ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کےلئے نئے اور جدیدراحتی سامان آلات اور گیجٹ کا استعمال کرتے ہوئے فوری کارروائی اور جرأت مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

راحتی ٹیموں نے تلاشی اور راحتی کارروائیاں بھی انجام دی ہیں۔ پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کےلئے ایک ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ ضرورت مندوں کی طبی دیکھ بھال  اور خوراک کے پیکٹوں کی تقسیم جیسی راحتی سرگرمیوں کا بہت ہی منظم ڈھنگ سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس مشق کے  مقصد کا خیال رکھتے ہوئے  بین الاقوامی راحت  تلاشی کے مشاورتی گروپ کی ہدایات کے مطابق این ڈی آر ایف نےایک کثیر ملکی رابطہ سینٹر آن سائٹ آپریشن کوآرڈینیشن  سینٹر کمان پوسٹ کمیونی کیشن سینٹر ،ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور بیس میڈیکل اسٹیشن قائم کیا ہے۔

 مشترکہ فیلڈ تربیتی مشق این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل سنجےکمار کی مجموعی نگرانی میں کی گئی تھی اور اس میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے اور این ڈی آر ایف کے افسروں اور ریاستی سرکاروں کے نمائندوں اور دیگر سینئر  شخصیات نےشرکت کی۔ اس فیلڈ تربیتی مشق کےدوران شرکت کرنے والے سبھی ملکوں کی راحتی ٹیموں کے ذریعہ شہری علاقوں میں سیلاب کے دوران آفات سے نمٹنے میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا گیا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کل یہاں بمسٹیک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکسرسائز 2017 کے اختتامی اجلاس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More