37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت نے الیکٹورل بانڈز کی اِن بلٹ سکیورٹی خصوصیات کی وضاحت کی

Urdu News

نئی دہلی، بانڈ پر موجود ننگی آنکھوں سے نہ دیکھے جاسکنے والے شمار نمبر کسی بھی پارٹی کے ساتھ لین دین سے متعلق نہیں ہیں  اور انہیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے ساتھ  کسی بھی لین دین کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ایس بی آئی  ان نمبروں کو  کسی بھی شخص، حکومت یا اس کا استعمال کرنے والے کے ساتھ  شیئر نہیں کرتا۔

 حکومت نے 2 جنوری  2018 کو  الیکٹورل بانڈز اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ الیکٹورل بانڈز ، حامل بانڈز کے سلسلے میں ایک وعدہ نامہ ہے۔

 الیکٹورل بانڈز کے خریدار کو  کے وائی سی رابطوں کی تکمیل کے بعد ہی  بانڈز خریدنے کی اجازت ہے جس کے لئے وہ اپنے بین کھاتے سے ادائیگی  کرے گا۔ بانڈز پر  رقم ادا کرنے والے کا نام یا  کوئی تفصیل درج نہیں ہوتی، جس سے  خریدار کی شناخت کی جاسکے۔ اسی طرح سیاسی پارٹی سے متعلق بھی کئی تفصیل نہیں ہوتی، جسے  وہ یہ  الیکٹورل بانڈز جمع کرتی ہے۔لہٰذا  کسی بھی مخصوص بانڈز کی شناخت نہیں کی جاسکتی یا  مخصوص خریدار یا سیاسی پارٹی جو اسے  جمع کرے گی اس کی بھی شناخت نہیں ہوسکے گی۔

 الیکٹورل بانڈز میں کسی بھی قسم کی جعل سازی  کو  ختم کرنے  یا  نقلی بانڈز پیش کرنے سے روکنے کے لئے  اس میں اِن بلٹ چند حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔ ان خصوصیات میں ننگی آنکھوں سے کبھی کبھار سیریل نمبر کا نظر نہ آنا شامل ہے۔ یہ نمبر خریدار یا سیاسی پارٹی سے متعلق نہیں ہوتے ہیں اور انہیں  ایس بی آئی کے ذریعے درج نہیں کیا جاتا ہے۔ اس لئے  جب یہ بانڈز خریدار کو  جاری  کیا جاتا ہے  تو یہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے ساتھ  لین دین  سے متعلق نہیں ہوتا۔  اس لئے  نمبر کو  اس کی مالیت یا اس کے خریدار کا پتہ لگانے کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) حکومت اور  اس کے استعمال کرنے والوں سمیت کسی کے ساتھ بھی سیریل نمبر کو شیئر نہیں کرتا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More