28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈکر نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو ایک کتاب گرو سنگراہا پیش کی

HRD Minister Shri Prakash Javadekar presents book ‘Guru-Sangraha’ to Shri Pranab Mukherjee
Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کے فروخ کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاودیکر نے آج نئی دلی میں سابق صدر جمہوریہ جناب پرنب مکھرجی کو ایک کتاب ’’گرو سگنراہا‘‘ پیش کی۔ یہ کتاب نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔ یہ کتاب ان تقاریر کا مجموعہ ہے جو سابق صدر پرنب مکھرجی نے یونیورسٹیوں میں تقسیم اسناد کی تقاریب کے دوران کی تھیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ جناب پرنب مکھرجی ہمارے لئے ہمیشہ مشعل بردار رہے ہیں اور ہمیشہ ہی انہوں نے تعلیم کے میدان میں اختراع، تحقیق اور معیار پر توجہ مرکوز کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب جناب پرنب مکھرجی کو ایک خراج ہے اور یہ مختلف اعلی تعلیمی اداروں میں تقسیم کی جائے گی۔

اس موقع پر سابق صدر جناب پرنب مکھرجی نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ہی یہ سمجھا ہے کہ اگر نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کرنی ہے تو اعلی تعلیم خاص طور پر تحقیق اور اختراع میں معیار کو بہتربنایا جانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جناب جاؤڈیکر کی قیادت میں تعلیم کے اعلی اداروں کے معیارات کا درجہ بڑھانا ممکن ہوسکے گا جس سے ہم دنیا کے بہترین اداروں کا مقابلہ کرسکتےہیں۔ انہوں نے انسانی وسائل کے فروغ کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر کی کوششوں کی ستائش کی اور کتاب پیش کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر اعلی تعلیم کے ادارے کے سکریٹری جناب کےکے شرما بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More