36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم میسورو کے سرونا بیلاگولا میں ریلوے پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کرناٹک میں میسورو  اورکے ایس آر بنگلورو کے درمیان ریلوے لائن کی برق کاری کا کام قوم کے نام وقف کریں گے۔ میسورو ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران وہ میسورو اور ادے پور کے درمیان چلنے والی پیلس کوئن ہم سفر ایکسپریس کو جھنڈی دکھاکر روانہ بھی کریں گے۔

قبل ازیں وزیر اعظم باہو بلی مہاسمتھکا بھیشیکا مہوتسو 2018 کے لئے سرونا بیلاگولا کا دورہ بھی کریں گے۔ یہاں وہ ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے ذریعے ودیاگری ہل پر بنائی گئی نئی سیڑھیوں کا افتتاح بھی کریں گے۔وہ باہو بلی جنرل استپال کا افتتاح بھی کریں گے۔

سرونا بیلا گولا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری سرزمین کے سادھو سنتوں نے ہمیشہ ہی خدمت خلق کی ہے اور نئی باتیں پیش کی ہیں۔ ہمارے سماج کی طاقت اس بات میں ہے کہ ہم نے وقت کے ساتھ خود کو تبدیل کیا ہے اور نئے پس منظر اپنا یا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم غریبوں کو اچھے معیار کی اور قابل استطاعت اور حفظان صحت کی سہولت بہم پہنچائیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More