42 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ٹی اے کی جانب سے امتحانات کا نظام الاوقات ، جو دسمبر ، 2018 ء سے مئی ، 2019 ء کے دوران منعقد ہوں گے

Urdu News

نئی دہلی،  7 جولائی ، 2018 ء کو منعقدہ وزارت کی پریس کانفرنس  کے بعد جاری  عارضی  شیڈول کے بعد    نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی  ( این ٹی اے ) کی جانب سے ماہ مئی ، 2019 ء تک کے لئے  منعقد کرائے جانے والے امتحانات  کا فائنل شیڈول  درج ذیل گو شوارے میں دیکھا جا سکتا ہے :

امتحان : یو جی سی – این ای ٹی دسمبر ، 2018 ء

امتحان کا طریقہ  : کمپیوٹر پر مبنی

درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں

یکم تا 30 ستمبر  ، 2018 ء

ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل

19 نومبر ، 2018 ء

امتحانات کی تاریخیں

9 تا 23 دسمبر ، 2018 ء

نتائج کے اعلان کی تاریخ

10 جنوری ، 2019 ء

امتحان : جے ای ای مین I

امتحان کا طریقہ  : کمپیوٹر پر مبنی

درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں

یکم تا 30 ستمبر ، 2018 ء

ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل

17 دسمبر ، 2018 ء

امتحانات کی تاریخیں

6 تا 20 جنوری ، 2019 ء

نتائج کے اعلان کی تاریخ

31 جنوری ، 2019 ء

امتحان : جے ای ای مین II

امتحان کا طریقہ  : کمپیوٹر پر مبنی

درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں

8 فروری   تا 7 مارچ ، 2019 ء

ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل

18 مارچ ، 2019 ء

امتحانات کی تاریخیں

6 تا 20 اپریل ، 2019 ء

نتائج کے اعلان کی تاریخ

30 اپریل ، 2019 ء

امتحان : سی ایم اے ٹی اور جی پی اے ٹی

امتحان کا طریقہ  : کمپیوٹر پر مبنی

درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں

یکم نومبر تا 30 نومبر ، 2018 ء

ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل

7 جنوری ، 2019 ء

امتحانات کی تاریخیں

28 جنوری ، 2019 ء

نتائج کے اعلان کی تاریخ

10 فروری ، 2019 ء

امتحان : این ای ای ٹی ( یو جی ) *

امتحان کا طریقہ : پین اور کاغذ پر مبنی امتحان ( واحد اجلاس میں )

درج رجسٹر کرانے کی تاریخیں

یکم نومبر تا 30 نومبر ، 2018 ء

ایڈمٹ کارڈ کی ڈاؤن لوڈنگ کا عمل

15 اپریل ، 2019 ء

امتحانات کی تاریخیں

5 مئی ، 2019 ء

نتائج کے اعلان کی تاریخ

5 جون  ، 2019 ء

*این ای ای ٹی امتحان کے طرز   میں واقع ہوئی تبدیلی ( جیسا کہ 7 جولائی ، 2018 ء کو جاری بیان میں کہا گیا تھا ، اُس کے بر خلاف ) اب یہ امتحان کاغذ اور پین پر مشتمل   ایک اجلاس  والا امتحان ہو گا اور اتنی ہی زبانوں میں منعقد ہو گا ، جتنی زبانوں میں گذشتہ برس منعقد ہوا تھا ۔ یہ قدم وزارت صحت اور کنبہ بہبود کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے ، جس نے کہا تھا کہ گذشتہ برس اپنایا گیا  طریقۂ کار ہی اس سال بھی اپنایا جائے ۔

          این ٹی اے دیہی علاقوں کے طلباء کے لئے ٹسٹ پریکٹس مراکز  ( ٹی پی سی ) کا ایک ملک گیر نیٹ ورک بھی قائم کر رہی ہے تاکہ   ہر ایک طالب علم کو  امتحان سے قبل  مشق کرنے کا موقع مل سکے ۔  2697 اسکولوں / انجینئرنگ کالجوں میں ، جہاں کمپیوٹر مراکز ہیں ، انہیں ہر سنیچر / اتوار کو   یکم ستمبر  ، 2018 ء سے  ، اس کام کے لئے   استعمال کیا جائے گا اور کوئی بھی طالب علم   ، اس سہولت کو بغیر کسی   محصول کی ادائیگی  کے حاصل کر سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں ایک ایپ بھی وضع کیا جا رہا ہے ، جس کی مدد سے طلباء قریب ترین  واقع ٹی پی سی  کا انتخاب کر سکیں گے ۔

          ٹی پی سی  کے تحت   ایک  ڈاؤن لوڈڈ کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ ( سی بی ٹی ) ہو گا ، جو   امتحان والے دن  اپنائے جانے والے  ٹسٹ کے طریقے کے عین مطابق ہو گا   ۔   یہ پریکٹس ٹسٹ امید واروں کو اپنے آپ کو  اس نظام سے ہم آہنگ کرنے میں معاون ہو گا ۔ امید واران ٹسٹ کے متعلق تفصیلی ہدایات  جان سکیں گے اور اس کے لئے انہیں   ماؤس یا نیومیرک کی بورڈ  ، جو اسکرین پر دستیاب ہو گا ، اُس کا استعمال  ، ہر ایک سوال کو حل کرنے کے لئے  کرنے  کی سہولت حاصل ہو گی ۔  اگلے سوال کو حل کرنے کے لئے  سوال کو اسکرول کرکے  لانا پڑے گا ۔  مختلف سوالات کے درمیان   اسکرولنگ کرنی ہو گی ۔ اپنے متبادل کو  ایڈٹ اور تبدیل بھی کر سکیں گے اور سوال نامے کا جواب داخل کر سکیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More