29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شپنگ برادری کیرلا کی مدد کے لئے آگے آئی

Urdu News

نئی دہلی، سیلاب زدہ  ریاست کیرلا میں  قدرتی تباہی کے پس منظر میں  جہاز رانی کی وزارت نے  ملک کے مختلف حصوں سے  کوچین بندر گاہ تک  ساحلی  شپنگ  کے ذریعے راحتی ساز و سامان پہنچانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔ کوچین پورٹ ٹرسٹ نے   مٹن چیری اور ارنا کولم میں  اپنی دو برتھوں کو  ترجیحاتی بنیادوں پر کیرلا کے لئے  راحتی ساز و سامان لانے والے بحری جہازوں کے لئے وقف کر دیا ہے ۔   دو گوداموں کو بھی بطور خاص  ، راحتی ساز و سامان اور ادویہ وغیرہ  کا ذخیرہ کرنے کے لئے مخصوص کر دیا گیا ہے ۔

     ٹیوٹی کورن  پر بڑے بندر گاہوں سے  ( وی او چدمبر ناتھ پورٹ )  راحتی ساز و سامان   یعنی کوچین ، نیو منگلور ، چینئی اور کامراج سے  ساز و سامان   ٹیوٹی کورن  میں وی او سی پورٹ پر لایا جا رہا ہے اور وہاں سے  ساحلی جہاز رانی کے ذریعے کوچی بندر گاہ کو ارسال کیا جا رہا ہے ۔

          بحریہ کا بحری جہاز آئی این ایس دیپک ممبئی سے  تقریباً 800 ٹن تازہ پانی  اور 18 ٹن  دیگر اشیاء لے کر  کوچین پہنچا ہے ۔   تازہ پانی   متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کے لئے  دو مرحلوں میں  ارسال کیا جا رہا ہے ۔ آئی این ایس دیپک   کل دوبارہ  راحتی سا ز وسامان لے کر  کوچین پورٹ  پہنچے گا ۔ ایک  خام تیل  کا ساحلی بحری جہاز سورن گوداوری   ممبئی سے  بی پی سی ایل کے ذریعے فراہم کردہ 50000 میٹرک  ٹن خام تیل  لے کر  کوچین پورٹ پہنچ گیا ہے تاکہ ریاست میں ایندھن کی ضروریات کی تکمیل ہو سکے ۔  اس سے قبل ، ملبوسات ، کھانے کی اشیاء اور دیگر بنیادی ضروریات  کے سامان کو لے کر راحتی ساز و سامان  کے پانچ   کنٹینر کوچین پورٹ پہنچ چکے ہیں ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002JWIB.jpg

          ریاست میں راحتی  سرگرمیوں میں اپنا تعاون دینے کے لئے مختلف شراکت داروں نے مشترکہ طور پر کارروائی شروع کر دی ہے ۔ تجارتی انجمنوں نے کوچین پورٹ اور ہزاریا ، مندرا  ، کٹو پلّی ، ٹیوٹی کورن  ، پیپا واو ، کاندلا کے مابین خصوصی  جہاز رانی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ ملک کے مختلف  حصوں سے راحت کاری ساز و سامان یہاں تک لایا جا سکے ۔

          کوچین پورٹ نے سر رابرٹ برسٹو میموریل اسکول  ، ولنگڈن آئی لینڈ اور کے وی پورٹ ٹرسٹ اسکول   میں  متاثرہ افراد کے لئے   ایک راحتی کیمپ  قائم  کیا ہے ۔ مختلف علاقوں کے  تقریباً 50 افراد ، جو کوچین کے نزدیک ہیں ، انہیں اِس کیمپ میں قیام کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔  پورٹ ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹر حضرات  اپنی جانب سے طبی خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔  کوچین بندر گاہ  کے عملے اور کنبہ اراکین پر مشتمل رضاکار ٹیمیں  ، جن میں کسٹم اور سی آئی ایس ایف کی  بھی نمائندگی ہے اور طبی ٹیمیں  کیمپ  میں اپنی خدمات فراہم کر رہی ہیں اور ضروری امداد بہم پہنچا رہی ہیں ۔

          جہاز رانی ، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں نیز آبی وسائل ، دریاؤوں کی ترقیات اور گنگا احیاء کے وزیر  جناب نتن گڈکری نے   اِس قدرتی آفت   کے پس منظر میں  جہاز رانی برادری کے ذریعے   انجام دی جانے والی امدادی خدمات کے لئے ان کی ستائش کی ہے ۔

          کوچین پورٹ ٹرسٹ کے ملازمین نے  اپنی ایک دن تنخواہ ، جو 31 لاکھ روپئے بنتی ہے نیز  کوچین پورٹ ٹرسٹ فنڈ  سے اتنی ہی رقم   شامل کرکے وزیر اعلیٰ  کے راحت فنڈ میں عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More