37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تین ہزار اضافی اٹل ٹنکرنگ لیبس کا اعلان

Urdu News

نئی دہلی، ۔نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن نے  اٹل ٹنکرنگ لیبس کے قیام کے لئے تین ہزار اضافی اسکول منتخب کئے ہیں ۔اس طرح  اٹل ٹنکرینگ لیبس اسکولوں کی کل تعداد  پانچ ہزار 441  ہوگئی ہے۔منتخب کئے گئےاسکول  اگلے پانچ سالوں کے دوران 20 لاکھ روپے کی گرانٹ حاصل کریں گے  تاکہ ہندوستان بھر میں سیکنڈری اسکول بچوں میں  اختراعی اور صنعتی جذبے  کو پیدا کرنے کے لئے اٹل ٹنکرنگ لیبس قائم کئے جاسکیں ۔  اٹل ٹنکرنگ لیبس  جلد ہی  ہندوستان کے  ہر ضلع میں  قائم کئے جائیں گے،جس میں ایک اختراعی ماحولیاتی نظام کی گنجائش ہوگی۔  جس سے  ٹکنالوجیکل اختراعی اور تدریس میں  تبدیلی کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

          یہ اضافی تین ہزار اسکول  کافی حد تک   اٹل ٹنکرنگ لیبس کے پروگرام کو  وسعت دیں گے  اور ایسے بچوں کی تعداد میں اضافہ کر پائیں گے جو اس اختراع میں دلچسپی رکھتے ہوں ۔  اٹل اختراعی مشن   کے  ایم ڈی  راماناتھن راما نند نے بتایا کہ  تھری ڈی پرنٹنگ روبوٹکس  آئی او ٹی  اور مائیکرو  پروسیسر جیسی  ٹکنالوجی کے لئے ہندوستان کے نوجوان اختراع کاروں کو  رسائی فراہم کی جائے گی۔

          یہ اضافی اسکول  2020 تک  دس لاکھ سے زیادہ نیو ٹیرک چائلڈ اختراع کاروں کی تشکیل کی راہ ہموار کریں گے ۔ اٹل ٹنکرنگ لیبس  ان  طالب علم اختراع کاروں کے لئے اختراعی ہب  کے طورپر کام کریں گے جو  مقامی مسائل کو حل کرسکیں گے ۔

          ان نئے اسکولوں کے ساتھ ہی  نیتی آیوگ کے اٹل اختراعی مشن  میں   اشتراک پر مبنی  ماحول دوست نظام شامل ہے  ،جو اٹل ٹنکرنگ لیبس  مہم کے ذریعہ پیدا کیا گیا ہے جہاں طلبا ،ٹیچرز اور صنعتی پارٹنر ز   اختراع کے لئے کام کریں گے اور سائنسی  جذبے کو بیدار کریں گے اور آج کے بچوں میں ایک صنعتی جذبہ پیدا کریں گے ۔ یہ بچے  ملک کی  تعمیر نو میں  اہم رول ادا کرسکیں گے ۔

          اٹل اختراعی مشن حکومت  ہند کا ایک اہم پروگرام ہے جس کا مقصد ملک میں اختراع اورصنعت کاری کے  کلچر کو فروغ دینا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More