32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوٹو اطلاعات اور اظہار کے لئے بہترین میڈیا میں سے ایک ذریعہ اور وسیلہ ہیں: نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی دلّی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ فوٹو اطلاعات اور اظہار کے لئے ایک بہترین میڈیا میں سے ایک ذریعہ اور وسیلہ ہیں ۔ نائب صدر موصوف گزشتہ روز یہاں ورکنگ نیوز کیمرہ پرسنس ایسوسی ایشن کے ذریعہ منعقدہ پانچویں دو سالہ فوٹو نمائش ۔ دی بگ پکچرز کے افتتاح کے بعد موقع پر موجود ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔
نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ فوٹو جرنلسٹ تصاویر کے ذریعہ ہمیں ان کے ذریعہ کور کئے گئے اشتعال سے بھر پور مواقع کی مصدقہ اطلاعات فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک جانا مانا محاورہ ہے کہ ۔’’ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ کے بقدر قیمت رکھتی ہے ۔ ‘‘ ۔ در حقیقت ، کچھ تصاویر پوری خبر کی کہانی کو بیان کر دیتی ہیں ۔اس لحاظ سے اس فوٹو نمائش کا عنوان دی بگ پکچر اس پر بالکل صادق آتا ہے ۔
جناب نائیڈو نے کہا کہ فوٹو گرافی ہمارے جذبات کے اظہار کے لئے اپنے آپ میں ایک زبردست طاقت ور زبان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوٹو گرافی فقط مواصلات کا ایک آلہ ہی نہیں ہے بلکہ یہ بیداری پھیلانے کے ضمن میں ایک موثر ذریعہ بھی ہے ۔اس کے ذریعہ ہم اپنی کہانی بیان کرتے ہیں اور اپنے ارد گرد کی دنیا کو واقف کرا کے آگاہ کرتے ہیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس طرح کی فوٹو نمائشیں اہم خبر سازی کے مواقع کو اجاگر کرتی ہیں اور تاریخ کے منجمد لمحات تک ہماری رسائی کو ممکن بناتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران نیوز کیمرہ مین تباہ کاریوں سے لے کر تقریبات تک کے مواقع کو کور کرتے ہیں ۔ متعدد مرتبہ انہیں مشکل حالات ، مخالفت اور چیلنج سے بھر پور صورت حال کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ۔تاہم وہ تمام ان تمام نا خوش گوار حالات سے ابھر کر تصویر کشی کی کوشش کرتے ہیں اور ا ن تصاویر کو آنے والی نسلوں کے لئے یاد گار ریکارڈ بناتے ہیں ۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فوٹو گرافی ہی ہے جس کی بدولت ہم اپنے ماضی ، اپنی تاریخ کا تصور کرنے ،اس میں جھانکنے کے اہل بن سکے ہیں ۔ کچھ تصاویر ہمارے ذہنوں پر نا قابل فراموش نقش چھوڑتی ہیں ۔ یہ ہے فوٹو گرافی کی طاقت ۔ ویت نام کی جنگ کے دوران کھینچی گئی مشہور آئیکن تصویر ’ نیپام گرل ‘ یا پھر حالیہ میں لی گئی شامی ساحل سمندر پر ایک تین سالہ مردہ شامی مہاجر بچی کی تصویر نے دنیا بھ کے ذہنوں پر گہرے اثراتچھوڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل فوٹو گرافی نو جوانوں کونہ صرف پیسہ کمانے کے مواقع فراہم کرا رہی ہے بلکہ حکومت کو بھی حکمرانی کا ڈھانچہ بہتر بنانے کے لئے مدد فراہم کرتی ہے ۔ مثال کے طور پر ڈیجیٹل فوٹو گرافی ہمیں بنیادی ڈھانچہ ، آب پاشی اور دیگر پروجیکٹوں کی ترقی اور صورت حال کے بارے میں بر وقت اطلاعات فراہم کراتی ہیں ۔
اسی طرح ڈیجیٹل فوٹو گرافی کو مہموں کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ لانچ کی گئی ایک مہم ’ سیلفی ود ڈاٹرس ‘ یعنی بیٹیوں کے ساتھ سیلفی اس کی ایک مثال ہے کہ کس طرح سوشل میڈیا کو سماجی تبدیلی کے ایک موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔
نائب صدر جمہوریہ نے پانچویں دو سالہ پبلک فوٹو نمائش ’، دی بگ پکچر 2018-19 ‘‘کے انعقاد اور جمع کئے گئے کام کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک ویژول میڈیا ورکنگ جرنلسٹس کی تنظیم آل انڈیا ورکنگ نیوز کیمرہ مین ایسو سی ایشن ( ڈبلیو این سی اے ) کے ممبران کی ستائش کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More