38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریونیو سروس کے افسران نےصدر جمہوریہ سےملاقات کی

भारतीय राजस्व सेवा (सीमा शुल्क और केन्द्रीय उत्पाद शुल्क) के 67वें बैच के प्रोबेशनरों ने राष्ट्रपति से भेंट की
Urdu News

نئی دہلی: انڈین ریونیو سروس (کسمٹز اور سینٹرل ایکسائز) کے 2015 کے 67 ویں بیچ کے افسروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان افسران (پروبشنرس) سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک کی تعمیر نو کے لئے ریونیوکلیکشن یعنی مالیہ کا جمع کرنا نہایت ضرور ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسروں کے ذریعہ جو ریونیو (مالیہ) جمع کیا جاتا ہے اسےملک کی ترقی کےکاموں پر صرف کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنے کا عمل شفاف اور صاف ستھرا ہونا چاہئے اور ٹیکس دہندہ کو کم از کم پریشانی کا سامنا ہو۔ انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یاد رکھیں کہ چانکیہ نے ارتھ شاستر میں ٹیکس جمع کرنے کے بارے میں کہا تھا کہ کسی بھی حکومت کو شہد کی مکھیوں کی طرح سے ٹیکس تھوڑا تھوڑا کرکے جمع کرنا چاہئے۔ شہد کی مکھیاں بھی پھولوں سے رس چوس کر تھوڑا تھوڑاکرکے شہد اکٹھا کرتی ہیں تاکہ پھول بھی باقی رہ سکیں اور شہد کی مکھی بھی باقی رہ سکے۔

صدر نے کہا کہ نوجوان افسران جی ایس ٹی کو آگے بڑھائیں گے جو آزادی کے بعد سے ہندستان کی ایک سب سے بڑی معاشی اصلاح ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمگیر یت اور تکنیکی ترقی کا دور ہے۔ یہ تجارت اور سرمایہ کاری کےلئے زبردست مواقع فراہم کرتا ہے ۔ بدقسمتی سے اسے دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ یعنی کالے دھن کو سفید کرنے کی بھی گنجائش پیدا ہوتی ہے۔ صدر نے کہا کہ افسروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اقتصادی سرگرمی کو فروغ دیں اور دھوکہ دہی کو ختم کریں ۔ دونوں ہی مقاصد اہم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کام جو وہ کرتےہیں اس کی ہندستان کےلئے کافی اہمیت ہے اور وہ دنیا میں ہندستان کی شہرت کےلئےاہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسران کو اس اہم ذمہ داری کےتئیں پوری طرح حساس رہنا چاہئے۔ انہوں نے افسروں کو مستقبل میں ان کی کامیابی کے لئےنیک خواہشات پیش کیں اور ان سے کہا کہ وہ اپنی ایمانداری کوداؤں پر نہ لگائیں اور ان کی ایمانداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔ یہ افسران نیشنل اکیڈمی آف کسٹمز فرید آباد میں پیشہ وارانہ تربیت حاصل کررہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More