25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ ہند نے راجگیر میں وشوشانتی استوپا کی گولڈن جوبلی یادگاری تقریب سے خطاب کیا

Urdu News

نئی  دہلی۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج بہار کے راجگیر میں وشوشانتی استوپا کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وشوشانتی استوپا اتحاد ، امن اور عدم تشدد کی ایک علامت ہے۔ اس کے پیغام میں آفاقی گونج ہے جو ثقافتوں ، مذاہب او رجغرافیہ سے بالا تر ہے۔ یہ جاپان او رہندوستان کی امن پسند جمہوریتوں کے درمیان پائیدار شراکت داری اور  وسیع امداد باہمی کی عکاس بھی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  بدھ کے آٹھ گنا راستے  نے نہ صرف یہ کہ  دنیا بھر کے روحانی منظرنامے کو بدلا بلکہ اخلاقی اور پائیدار معاشرتی  ، سیاسی اور تجارتی طریقوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ بدھ کی اپیل دنیا بھر میں بدھ ازم  کے پانچ سو ملین پیروکاروں سے کہیں زیادہ ہے۔ صدر نے کہا کہ بدھ کے نظریات سے بڑی تعداد میں  لوگوں کوجوڑنے کی ضرورت ہے۔  بدھ سے متعلق مقامات پرہیریٹیج سیاحت کو فروغ دینا لوگو ں  بالخصوص نوجوانوں کو بدھ ازم کی روح کی طرف راغب کرنے  کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ  امن ترقی کے لئے    ایک لازمی پیشگی شرط ہے۔بدھ کی تبلیغ کے جوہر نے باہر سے امن کے حصول کیلئے  پیشگی شرط کے طور پر امن پر زور دیا ہے۔ روحانیت ، امن  اور ترقی ایک دوسرے کو تقویت بخشتی ہیں۔ تنازعہ ، ہنگامہ آرائی  اور کم ترقی  سے بھی  ایک دوسرے کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے غربت اور تنازعہ کو کم کرنے کیلئے  اہم ذرائع کے طور پر  امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے  شرکاء سے اپیل کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More