25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کمانڈر ابھیلاش ٹومی ایک مرتبہ پھر کرہ ارض کے چاروں طرف سمندر کی سیر کرنے کے لئے تیار ہیں

Urdu News

نئی دہلی، کمانڈرابھیلاش شرما بغیرمشین کے چلنے والی بادبانی کشتی میں ایک مرتبہ پھر  اکیلے کرہ ارض کے چاروں طرف سمندر کی سیر کرنے کے لئے تیار ہیں۔ چند دنوں قبل فرانس میں یکم جولائی 30,000 میل گولڈن گلوب ریس (جی جی آر)کے فلیگ آف کے لئے  انہوں نے  وقت رہتے ہی لیس سپلز  ڈی اولا نے کو عبور کرلیا تھا۔ شروعاتی لائن پر کل اٹھارہ کپتان ہوں گے  اور ہندوستانی بحریہ کے  کمانڈر ٹومی  اس میں خصوصی طور پر مدعو کئے گئے ہیں۔

اس ریس کاانعقاد پہلی اور آخری مرتبہ منعقدہ ریس کے پچاس برس مکمل ہونے کا جشن منانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ مذکورہ ریس کے دوران سررابن نوکس جانسٹن نے کامیابی کے ساتھ 312 دن میں بحری سفر کو مکمل کیا تھا اور اس طرح وہ دنیا کے پہلے اکیلے بغیر کسی مدد کے اور بغیر رکے ہوئے کرہ ارض کی سمندری سیر کرنے والے شخص بن گئے تھے۔

گولڈن گلوب ریس( جی جی آر) کا سب سے بڑا چیلنج ٹیکنالوجی میں تبدیلیوں کے باجود سرجانسٹن کے ذریعہ استعمال کئے گئے ساز وسامان ، آلات اور کشتی کے مشابہ سازو سامان ، آلات اور کشتی کو لانا ہے۔ سمندری سیرسماوی ا شیاء کو دیکھ کر فزیکل نقشہ کے استعمال کے ذریعہ کیاجائے گا۔ باہری دنیا کے ساتھ ترسیل ومواصلات بھی محدود رہیں گے کیونکہ واحد سیٹیلائٹ فون کا استعمال صرف میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں کیاجائے گا۔ کمانڈ ر ٹومی نے سال 2012-13 میں پہلی مرتبہ کرہ ارض کے چاروں طرف سمندری سیر کیا تھا۔151 دن میں آئی این ایس مہا دی میں کرہ ارض کا سمندر کی سیر کرنے والے وہ پہلے ہندوستانی بن گئے تھے۔

لیس سامیلز ڈی اولا نے سے شروع کرکے  تمام  کپتان جنوب کی جانب کیک آف گڈ ہوب تک جائیں گے۔ اس کے بعد انٹر نیشنل ڈیٹ لائن کو عبور کرنے کے لئے جنوبی نصف کرہ ارض کے مشرق کی جانب سمندر میں اپنا سفر جاری رکھیں گے اور کیب آزبرف سے گزر کر آخری مرحلے کے لئے بحری اوقیانوس کے شمال میں سمندری سفر شروع کریں گے ۔ کمانڈر ٹومی سرجانسٹن سے ا یک دن کم یعن 311 دن میں اس ریس کو مکمل کرنے کا ارادہ کررہے ہیں۔ کمانڈر ابھیلاش ٹومی دس میٹر کے‘‘ تھوریا ’’ میں سمندری سفر کریں گے جس کا ڈیزائن سرجانسٹن کی کشتی ‘‘ سوہیلی’’ کے مشابہ ہے۔ اس کی مینو فیکچرنگ بھی اتفاقاً کو لابہ، ممبئی میں کی گئی تھی۔ تھوریا کی تعمیر گوا کے رتنا کرڈانڈ ایکورائس شپ یارڈ میں ہوئی ہے۔ سمندری سفر کے دوران کمانڈر ٹومی کے پاس خصوصی طور پر تیار کردہ غذائی اشیاء اور پینے کا صاف تازہ پانی دستیاب رہے گا۔

 لیس سیلز ڈی اولانے کے  سمندری سفر سے قبل برطانیہ کے خلائی سوتھ میں متعدد پروگراموں کا انعقاد کیاگیا۔ خلائی سوتھ، برطانیہ سے ہی پہلی ریس کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔ یہاں سرجانسٹن بھی موجود تھے۔ دو ہفتے کے اندر یکم جولائی تک ضروری چیکنگ بشمول سیفٹی کو انجام دیا گیا اور سمندر کے سفر پر نکلنے والے افراد نے طویل سمندری سفر کے لئے اپنی اپنی کشتی کو تیار کررہے ہیں۔

کمانڈر ٹومی کو ہندوستانی بحریہ کے ذریعہ امداد دی جارہی ہے جبکہ ریس کے لئے ایکوریس شپ یارڈ کے ذریعہ امداد پہنچائی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں رک رک کر کرہ ارض کی سمندر ی سیر کرنے وا لے پہلے ہندوستانی کمانڈر( ریٹائرڈ) دلیپ ڈونڈے کی نگرانی بیس منیجرکے ذریعہ کی جائے گی۔

اس سمندری سیر سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کمانڈر ابھیلاش  نے کہا کہ ‘‘ساگر پریکرما( کر ہ ارض کی پہلی سمندری سیر) کے دوران میں نے جی پی ایس پر بنی نقشوں اور سیٹیلائٹ پر مبنی دیگر ٹیکنالوجیوں کا  استعمال کیاتھا۔ لیکن گولڈن گلوب ریس( جی جی آر) میں مجھے یہ کام کمپاس، چھپے ہوئے نقشوں، ستارہ اور سیاروں کی حرکات کے ذریعہ لیناہوگا۔ رابطے کے لئے تنہا ایچ ایف ریڈیو  رہے گا۔ کشتی کے محدود سائز کےسبب محدود مقدار میں پینے کا پانی رکھنے کی گنجائش ہوگی۔ سررابن نے بارش کا پانی استعمال کیا تھا اور کامیابی کے ساتھ انہوں نے بارش کے پانی کا استعمال کیا تھا۔ مجھے بھی ایسا ہی کرناہوگا۔ ریس کی پوری مدت کے دوران باہری دنیا سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔

کمانڈر ابھیلاش ٹومی کے پوچھے گئے چند سوالات اور ان کے جوابات اس طرح ہیں:

-1 اگلے آٹھ دن کے لئے آپ کہاں ہیں۔ کیا منصوبہ/ شیڈول ہے؟

نیدرلینڈ میں فیڈ یمبلک نامی مقام پر میں تھا او رکرہ ارض کے بحری سفر کے لئے اپنی کشتی تیار کررہا تھا۔ میں وہاں سے پانچ جون کو اکیلے سمندر کے ذریعہ چلا اور 10 جون کو برطانیہ میں واقع فالموتھ  پہنچا، میں وہاں گولڈن گلوب ریس( جی جی آر) کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر مثلاً  ریس کی جانکاری کے لئے تھا۔ میں وہاں سے 14 جون کی صبح کو نکلا اور 17 جون کو لیس سیلز ڈی اولانے، فرانس پہنچ گیا۔ لیس سیلزتک کاسمندری سفر تین لوگوں کے ہمراہ تھا یہاں یہ سترن کپ نامی ایک دوستانہ ریس تھی۔ یکم جولائی کو لیس سیلز سے جی جی آر ریس کی شروعات ہوگی۔ اگلے دس دن تک لیس سیلز کے ہمارے قیام کے دوران ہمیں تحفظ اور سیفٹی ، حفاظتی معائنہ، میڈیا، تعارف، پروگرام اور کشتی کی تیاریوں سے متعلق جانکاری فراہم کرائی جائے گی۔

-2 کشتی اور دیگر تیاریوں سے متعلق جانکاری، کہاں تک ہوچکا ہے اور کہا زیر التوا ہے؟

 زیادہ تر کام ہوچکا ہے۔ گزشتہ کل ہم نے پہلا سیفٹی چیک کیا اور ریس کے منتظمین کے مطابق بعض چیزوں کی جانب دیکھنے کی ضرورت  محسوس ہوئی۔ غذائی اشیاء کی خریداری کا کام باقی ہے۔ علاوہ کچھ سامان مثلاً اسٹیشنری اور ہاتھ منہ دھلنے اور نہانے اور بیت الخلاء کے سامان  کی خریداری  باقی ہے۔

-3 اس سمندری سفر کے دوران اپنے ساتھ کیا لے جارہے ہیں؟بہت ساری چیز یں لے  کر جانی ہیں۔  اشیاء کی ایک لمبی فہرست ہے۔ تقریباً 1000  کھانا بشمول ایم ٹی آر خشک جمے ہوئے اور ڈبہ بند غذائی اشیاء ،تیرہ تیراکی کے سوٹ،  آلہ سدس زاویہ پیما آلہ ، دوخود کار گھڑیاں، دو سیٹیلائٹ فون، بہت سارے چارٹس، بہت سی کتابیں، ایم ایف سمت کا پتہ لگانے والا آلہ ، دوشارٹ ریڈیو سیٹ، مواصلات کے بہت سارے آلات، دس کلو گرام وزنی چار گیس سیلنڈر، انجن کے بہت سے پرزے، تقریباً تین سو لیٹر پینے کاپانی، تقریباً 140 لیٹر ایندھن، سیفٹی پر بہت زیادہ زور ہے اس لئے اپنے ساتھ سیفٹی کے بہت سارے سامان لے جارہے ہیں۔ پچھلی مرتبہ کرہ ارض کے سمندری کے سفر کے مقابلے اس مرتبہ چار گنا زیادہ  چیزیں لے جارہے ہیں۔

 اسپانسرز کے بارے میں:

ہندوستانی بحریہ میری اصلی اسپانسر ہے۔ لویکوریس ستیا یارڈ لمٹیڈ اور گوا اسٹیٹ یارڈ لمٹیڈ اہم امداد فراہم کرنی والی  اور اسپانسر کمپنیاں ہیں۔ سازو سامان اور آلات کے لئے اسپانسر میں اپلکوم(مواصلات)، ونڈپائلٹ ( آٹو پائلٹ) ، ڈیکا تھون،(کپڑے) اور جیلی فش فائراسپورٹس(واٹرلیکر) ہیں۔

-5 لوگ آپ کی صورتحال کے بارے میں کیسے جانکاری حاصل کرسکتے ہیں؟

میرے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے لئے  متعدد طریقے ہیں:

جی جی آر کی ویب سائٹ پر ہر تین گھنٹے میں جانکاری فراہم کرائی جائے گی۔

جی جی آر کی ویب سائٹ پر ہفتہ واری ساؤنڈ بائٹس دی جائے گی۔

جی جی آر کی ویب سائٹ پر میری جانب سے ٹیکسٹ میسج بھی ڈالا جائے گا۔

میرے فیس بک میسج پر ایک میڈیا ٹیم کے ذریعہ تازہ ترین جانکاری دی جائے گی۔

-6 جی جی آر کے لئے کب سے تیاری کررہے ہیں؟

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More