25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیوی ہاؤس میں اننوویشن پویلین

Urdu News

نئی دہلی۔ ہندوستانی بحریہ کی انڈینائزیشن کی مہم جوئی تقریبا پانچ دہائی  قبل  ملک میں ایک چھوٹی سی پٹرول سے چلنے والی کشتی بنانے سے شروع ہوئی ۔ بحریہ کی خود اعتمادی کی تاریخی حصولیابیوں میں  60 کی دہائی میں  میزیگن گودی ائر شپ بلڈرز لمیٹیڈ میں لینڈر کلاس فریگیٹس تعمیر  سے مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ گھریلو جہاز سازی کا پروگرام جو غیر ملکی ڈیزائن والے جنگی جہازوں کی سائز کے جہاز بنانے سے شروع ہوا تھا ، اپنی پختگی کی جانب رواں دواں ہے ۔ اب ہندوستانی بحریہ اپنی ڈیزائن کی ہوئی ایر کرافٹ کیریئر اور ڈسٹرایرز تیار کر رہی ہے ۔ آج ہندوستان کے سرکاری اور نجی شپ یارڈ میں 40 سے زیادہ جہاز اور آبدوز زیر تعمیر ہیں ۔ بحریہ کو اپنے تمام جہازوں اور آبدوزوں کی ہندوستان میں تعمیر پر فخر ہے ۔

ہندوستانی بحریہ کے تمام اختراعات کےساتھ  چند مزید منتخب اختراعات کی نمائش  4 تا 5 دسمبر 2017 کو دہلی میں واقع نیوی ہاؤس میں کی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More