33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چھ دیگر ریاستیں بین ریاستی ای-وے بل اپریل 2018 سے نافذ کریں گی

Urdu News

نئی دہلی، جی ایس ٹی کونسل کے فیصلے کے مطابق، تمام ریاستوں میں اشیاء اور سازوسامان کے بین ریاستی نقل و حمل کے لئے یکم اپریل 2018 سے ای-وے بل نظام نافذ کر دیا گیا ہے۔ 15؍اپریل 2018 تک ریاست کے اندر ہی سازوسامان کے نقل و حمل کیلئے ای –وے بل نظام آندھر پردیش، گجرات، کرناٹک، کیرالہ، تلنگانہ اور اترپردیش میں لاگو ہو گیاہے۔ ای-وے بل آسانی سے اور کامیابی کے ساتھ بنائے گئے ہیں، جن میں 6 لاکھ سے زیادہ کے ای-وے بل 15 تا 17؍اپریل 2018 تک ریاست کے اندر ہی نقل و حمل سے جنریٹ کئے گئے ہیں۔

یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ ریاست کے اندر ہی سازوسامان کے نقل و حمل کیلئے بین ریاستی ای وے بل درج ذیل ریاستوں میں نافذ کیاگیا ہے۔ یہ ریاستیں ہیں:

  1. بہار
  2. جھارکھنڈ
  3. ہریانہ
  4. ہماچل پردیش
  5. تریپورہ اور
  6. اتراکھنڈ

ان ریاستوں میں ای-وے بل نظام سے امید ہے کہ ای وے بل نظام سے نقل و حمل  اور تجارت میں مزید بہتری آئے گی اور صنعت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

نیز اس سے ملک بھر میں واحد ای وے بل نظام کے نفاذ کے لئے راستہ ہموار ہوگا۔ ان ریاستوں میں تجارت و صنعت اور نقل و حمل کےلئے  ای-وے بل پورٹل یعنی https://www.ewaybillgst.gov.in پر آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر اپنا رجسٹریشن جلد سے جلد کرائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More