26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او کی ویب سائٹ پر پنشنزز کا پورٹل

Urdu News

نئی دہلی۔ ای پی ایف او نے پنشنزز کا پورٹل https://mis.epfindia.gov.in/PensionPaymentEnquiry. شروع کیا ہے۔ پنشزز کے پورٹل ، حال ہی میں شروع کی گئی خدمت ہے جو امپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن ( ای پی ایف او) کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ جس کی مدد سے تمام ای پی ایف او کے  پنشنزز اپنی پنشن سے متعلق تمام معلومات جیسے پنشن کی ادائیگی کا آرڈر نمبر، پنشن یافتگان کی پنشن کی ادائیگی کے حکم کی تفصیلات ہے۔ پنشنزز کے پاس بک سے متعلق  معلومات اور دیگر متعلقہ معلومات جیسے پنشن جمع ہونے کی تاریخ، پنشنز کی لائف سرٹیفکیٹ وغیرہ جمع کرنے سے متعلق تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔

پنشنزوں کو یہ سروس  لائف سرٹیفکیٹ کی عدم سپردگی(سبمیشن)/ اس کے مسترد ہونے کے معاملہ میں اپنی لائف سرٹیفکیٹ کی صورتحال معلوم کرنے میں معاون ہے۔

ٹریک ای۔ کے وائی سی

یو اے این کے تحت لنک کئے گئے آدھار کی صورتحال کی جانچ کرنے اور میچ نہ ہونے والی مخصوص تفصیلات معلوم کرنے کے لئے ای پی ایف او، کے اراکین کی سہولت کے لئے ‘‘ ٹریک ای۔ کے وائی سی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

یہ سہولت ای پی ایف او کی ویب سائٹ  www.epfindia.gov.in >> Online Services >> e-KYC Portal>> TRACK eKYC. پر بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔

اس سہولت کا استعمال کرنے ای پی ایف او کے اراکین اپنے یو اے ا ین سے لنک کئے گئے آدھار کی حالت کا آن لائن پتہ لگا سکتے ہیں۔ اس سہولت کا استعمال کرنے والے اراکین کو اپنا  یو اے این نمبر مہیا کرانا ہوگا۔ اپنے یو اے این، نمبر داخل کرنے کے بعد اراکین‘‘ ٹریک ای۔ کے وائی سی’’ بٹن پر کلک کریں گے اور اس کے بعد ان کے یو اے این کی اصل صورتحال اسکرین پرنمودار ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More