38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیتی آیوگ نے توقعاتی اضلاع کی بیس لائن درجہ بندی جاری کی

Urdu News

نئی دہلی، نیتی آیوگ نے آج ترقیات کے پانچ شعبہ یعنی صحت،تغذیہ، زراعت اور آبی وسائل ، مالی شمولیت اور ہنر مندی کے فروغ نیز بنیادی سطح کے بنیادی ڈھانچے کے 49 اشاریوں (81 ڈاٹا پوائنٹس)کے شائع شدہ اعداد وشمار کی بنیاد پر توقعاتی اضلاع بیس لائن کی درجہ بندی شروع کی ہے۔ یہ درجہ بندی نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے جاری کئے ہیں ۔

 جناب امیتابھ کانت نے اعلان کیا کہ یکم اپیرل سے عوام کے ذریعہ دیکھے جانے  کے لئے ریئل ٹائم اعداد و شمار کے حصول اور نگرانی کے لئے ‘‘چیمپئن آف چینج’’ نام کے ڈیش بورڈ کو کھول دیا جائےگا۔ یہ ڈیش بورڈ تمام توقعاتی اضلاع کے ضلع کلکٹروں کو اپنے اپنے ضلع کے دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کو داخل کرنے کی سہولت  بہم پہنچائے گا۔ اضلاع کے نمائندوں کو ڈیش کوڈ سے روشناس کرنے اور ڈاٹا ان پٹ تصدیق اور پیشکش سمیت اس کے کام کاج سے روشناس کرانے کے لئے انہیں ٹریننگ دینے کےلئے 23 مارچ 2018 کو ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ‘‘ہم ریاست ، ضلع اور یہاں تک کہ بلاک سطح پر بھی مسابقتی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔کچھ اضلاع فروغ انسانی کے اہم اشاریوں  میں پچھڑے ہوئے کیوں ہیں جبکہ اسی ریاست کے دوسرے اضلاع شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ہم اس  فرق کو دور کر کے ریاستوں کے خوشحالی اور قومی ترقی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر تےہیں ۔  ’’

توقعاتی ضلعی  پروگرام ، اصل وقت میں نگرانی اور اصلاحی عمل ، مرکز  اور ریاستوں کے درمیان  مسابقتی وفاق  اور امداد باہمی کے میکینزم کاعمل درآمد ،ضلعی سطح تک ہوتا ہے۔ مئی 2018 سے اضلاع کی ان کی ‘‘اضافی پیشکش’’ کی بنیاد پر درجہ بندی کی جائے گی ،یعنی ڈیلٹا کی درجہ بندی ، مسابقتی وفاق کے جذبے کے تحت سہل کاری وغیرہ شقامل ہوں گی۔ اضلاع ، نیتی آیوگ کے ذریعے تیار کردہ نیز ضلع کلکٹروں کے مابین تقسیم کردہ ‘‘بہترین طریقہ کار ’’ سے متعلق دستاویز  کے استعمال سے متعلق دوسروں کے تجربات سے سبق سیکھ سکتے ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More