Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اتیتھی : پیشگی کسٹمز سے متعلق اعلان درج کرانے کے لئے بین الاقوامی مسافروں کے لئے استعمال میں آسان موبائل ایپ

Urdu News

نئی دلّی: خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر  محترمہ سیتا رمن نے آج بر آمد شدہ اشیاء کی  کسٹمز کلیئرنس  کی رفتار اور نگرانی کو بہتر بنانے اور آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو  کسٹم کے سامان اور کرنسی سے متعلق  تفصیل  الیکٹرانک طور پر درج کرانے کی  سہولیات   فراہم کرانے کے لئے  دو نئی آئی ٹی پہل  – آئس ڈیش اور  اتیتھی  کی نقاب کشائی کی ۔   خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت  جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر   ، سی بی آئی سی کے سینئر افسران اور  تجارت و صنعت  سے متعلق  شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔

          نئی دلّی میں سی بی آئی سی کے  ڈی جی سسٹمز آفس   میں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ٹیکنا لوجی کے فروغ اور  ٹیکس دہندگان کو بہتر خدمات فراہم کرانے کے لئے سی بی آئی سی کے اقدامات کی ستائش کی ۔  انہوں نے خصوصی طور پر  نیٹ ورک آپریشن سینٹر  اور  سکیورٹی آپریشن سینٹر میں کئے جانے والے کاموں کی ستائش کی ۔  وزیر خزانہ نے   ، اس بات کا بھی ذکر کیا کہ  سرحدوں کے پار تجارت میں  عالمی سطح پر ہندوستان کی درجہ بندی میں  بھی  قابلِ قدر بہتری آئی ہے ، جس میں  سی بی آئی سی کے ذریعے   کی گئی  آئی ٹی  اور دیگر اصلاحات کا  کافی حصہ ہے ۔   انہوں نے اس رائے کا بھی اظہار کیا کہ آئس ڈیش اور اتیتھی – دونوں مزید بہتری  کے کلیدی محرک بنیں گے  کیونکہ   خصوصی طور پر  ، وہ انٹر فیس کم کرتے ہیں اور  کسٹمز کے کام کاج میں  شفافیت میں اضافہ کرتے ہیں ۔   انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر اتیتھی   ، ہندوستانی کسٹمز کی ٹیکنا لوجی سے فائدہ حاصل کرنے والی ایک اِمیج پیدا کرے گا اور   ہندوستان  کے لئے سیاحت اور کاروباری سفر کی حوصلہ افزائی کرے گا ۔  وزیر خزانہ نے  افسروں سے اپیل کی کہ وہ  مرکوز پالیسی سازی کے لئے   آئی ٹی پر مبنی   جائزہ تیار کریں ۔

آئس ڈیش اور اتیتھی کا تعارف :

          کاروبار کرنے میں آسانی  کے لئے  آئس ڈیش  ، انڈین کسٹمز کا  نگرانی والا ایک ڈیش بورڈ ہے ، جو روزانہ مختلف بندر گاہوں اور ہوائی اڈوں پر  اِمپورٹ کارگو  کے کسٹم کلیئرنس  اوقات  کو دیکھنے میں عوام کی مدد کرے گا  ۔ آئس ڈیش   کے ساتھ  انڈین کسٹمز نے  تمام بندر گاہوں پر  ایک  ایسا کارگر  ٹُول فراہم کراتے ہوئے  عالمی سطح پر  ایک بڑھت حاصل کی ہے  ، جو کہ  کلیئرنس کے اوقات     کا موازنہ  کرنے میں  کاروباری لوگوں کی مدد کرے گا اور وہ  اُسی کے مطابق  اپنے سامان کے لئے منصوبہ بندی کرسکیں گے  ۔  یہ ڈیش بورڈ این آئی سی کے تعاون سے سی بی آئی سی کے ذریعے تیار کئے گئے ہیں ۔  سی بی آئی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے  آئس ڈیش تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

اتیتھی کے ساتھ سی بی آئی سی نے  پیشگی طور پر کسٹمز سے متعلق  اپنی تفصیلات درج کرانے کے  لئے بین الاقوامی مسافروں کے لئے  استعمال میں آسان موبائل ایپ  پیش کیا ہے ۔  مسافر ہندوستان میں پرواز کے لئے  طیارے پر سوار ہونے سے قبل انڈین کسٹمز میں  پیشگی اپنے ڈیوٹی والے آئٹموں   اور کرنسی کی تفصیل    درج کرانے کے لئے اس ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں ۔  اتیتھی آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں میں دستیاب ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More