35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ڈیفنس ایکسپو 2020 میں سفیروں کی گول میز کانفرنس کی صدارت کی

Urdu News

نئی دلّی، وزارت دفاع نے دنیا کے دفاعی پیداواری ساز و سامان تیار کرنے والے ممالک کےسفیروں کی گول میز کانفرنس ڈیفنس ایکسپو 2020 کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کی صدارت آج یہاں رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے کی۔ اس گول میز کانفرنس کا مقصد ڈیفنس ایکسپو کے سلسلے میں نئی دلّی میں مقیم غیر ملکی سفیروں سے انتظامات کے بارے میں ان کے تجربات اور مزید بہتری کے لئے مشورے طلب کرنا تھا۔ 80 سے زائد ممالک کے مشن کے سربراہان اور ڈیفنس اتاشیوں نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔ ڈیفنس ایکسپو 2020 کی گیارہویں عظیم الشان دو سالہ تقریب اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 5-8 فروری، 2020 کے دوران منعقد ہو گی۔

            رکشا منتری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس ایکسپو نہ صرف ممالک کو اپنے ساز و سامان کی نمائش کے لئے موقع اور پلیٹ فارم مہیا کرائے گی بلکہ یہ بھارت کی دفاعی صنعت کی صلاحیتوں سے بھی رو شناش کرائے گی۔

            جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈیفنس ایکسپو ساجھے داری کے مواقع پیدا کرنے اور خوش حالی میں شراکت داری کے لئے ایک بہترین موقع فراہم کرے گی۔ ان مضبوط عہد بستگیوں کے ذریعہ سرمایہ کاری میں اضافہ، پیداواریت میں توسیع، تکنالوجی کی سطح میں اضافہ اور بالترتیب ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا دفاعی شعبہ پختگی کا حامل ہے اور دوست ممالک کے ساتھ بھارت میں اور بیرون ملک  باہمی مفاد پر مشتمل ساجھے داری پر مشتمل صنعتوں کے قیام کا متلاشی ہے۔

            جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ڈیفنس ایکسپو کے ذریعہ بھارت 2025 تک 26 بلین امریکی ڈالر کق بقدر ٹرن اوور کا نشانہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش اتر پردیش اور تمل ناڈو میں بھارت کے دفاعی صنعتی کاریڈور کے منصوبوں کی جھلک پیش کریں گے جہاں کہ تقریباً ایک بلین امریکی ڈالر کے بقدر سرمایہ کاری کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔

            اتر پردیش کے صنعتی تررقی کے وزیر جناب ستیش مہانا نے بھی اجتماع سے خطاب کیا اور انہیں یقین دلایا کہ سرمایہ کاری کی تجاویز کو معینہ مدت کے اندر پاس کر دیا جائے گا۔

            جناب راج ناتھ سنگھ نے اس موقع پر ڈیفنس ایکسپو 2020 کی سرکاری افتتاحی فلم بھی جاری کی۔

            رکشا راجیہ منتری جناب شری پد نائک، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سبھاش چندر اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر اہلکاروں نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More