23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے دلی یونیورسٹی کے 96ویں سالانہ کنووکیشن سے خطاب کیا

Urdu News

نئیدہلی: انسانی وسائل کے ترقی کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دلی میں دلی یونیورسٹی کے تقسیم اسناد کے 96 ویں سالانہ جلسے سے خطاب کیا ۔اس موقع پر یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئر مین  پروفیسر ڈی پی سنگھ اور یونیورسٹی آف دلی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش  کمار تیاگی بھی موجود تھے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001TR9M.jpg

          اس سالانہ جلسے میں یونیورسٹی کے تقریباََ تین لاکھ  طلبا کو ان کی  غیر موجودگی میں   ، اور 592  ڈاکٹورل ڈگریاں  ،86ڈی ایم / ایم سی ایچ  ڈگریاں  ان کی موجودگی میں  عطا کی گئیں۔ نیز 305سے زیادہ  تمغے / انعامات عطا کئے گئے ۔اس جلسے میں  18-2017  اور 19-2018  کے دو تعلیمی برسوں  کی ڈگریاں عطا کی گئیں۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب رمیش پوکھریال نشنک  نے طلبا کی غیرمعمولی کارکردگی  اور اس  ادارے کو  نمایاں  سطح پر لے جانے میں  معاون  تمام لوگوںکی کوششوںکو سراہا ۔ وزیر موصوف نے طلبا کی ان کے مقاصد حاصل کرنے کے تئیں  ان کی  ایمانداری ، بے باکی اور نڈر پن    کی حوصلہ افزائی کی ۔انہوں  نے طلبا کی ایک نئی سطح کی توانائی  ،تازہ جوش وخروش اور نئی سمت  پر کامزن ہونے کے لئے بھی حوصلہ افزائی کی ۔ جناب نشنک نے یونیورسٹی کو ان حصولیابیوںپر مبارکباد دی   اور 2022  میں  اس کے 100سال پورے ہونے پر مزید  خطابات جیتنے  کی امید کا اظہار کیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002LMMN.jpg

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003TGHG.jpg

          یونیورسٹی آف دلی کے وائس چانسلر پروفیس  یوگیش کمارتیاگی نے انعام حاصل کرنے والے سبھی افراد کو مبارکباد دی   اور کہا کہ 1922  میں جب سے یہ یونیورسٹی  آف دلی قائم کی گئی ہے ، اس نے   لگاتار ترقی  کی منازل طے کی ہیں   ۔ یہ یونیورسٹی   تقریباََ 750 طلبا سے شروع ہوئی تھی  ۔آج اس میں   تقریباََ سات لاکھ طلبا ہیں۔دلی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل  افراد کی نہ صرف  ایک بڑی تعداد ہیں بلکہ   یہ ہونہار اور درخشاں   طلبا کا مرکز رہی ہے ۔ بھارت کے وزیراعظم اور چیف جسٹس  بھی ہماری یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہیں، لہٰذا دلی یونیورسٹی کی  96.6 فیصد نمبروں کے ساتھ یہاں سے فارغ اتحصیل افراد کی تعداد کے اعتبار سے عالمی کیو ایس  درجہ بندی میں  21 ویں پوزیشن ہے ۔ ہمیں اس کنبے  پر فخر ہے اور ہم ان سبھی کے لئے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image004BO4Z.jpg

یوجی سی کے چیئر مین پروفیسر ڈی پی سنگھ نے حاضرین جلسہ کو تعلیم  کی اقدار اور اس کے فوائد سے آگاہ کیا جس کی وجہ سے سماج  مجموعی طور پر  ترقی  کرتا ہے ۔یونیور سٹی سے فارغ التحصیل دو شخصیتوں پروفیس مہیش ورما  ( وی سی ،جی جی ایس آئی پی  یونیورسٹی )  اور جناب رجت شرما ( چیئر مین اور  ایڈیٹر ان چیف  ،انڈیا ٹی وی ) کو جناب نشنک  اور وائس چانسلر نے استقبالیہ دیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More