33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نتن گڈکری نے 44ویں نو انڈیا پروگرام(کے آئی پی) کے شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

Urdu News

نئی دہلی؍ سڑک نقل و حمل، شاہراہوں، جہاز رانی، آبی وسائل، دریائی ترقیات او رگنگا کے احیاء کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں ہندوستانی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان طلباء اور پیشہ ور افراد کے گروپ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ 40 ارکان جس میں 20 خواتین ہیں پر مشتمل یہ گروپ 25 نومبر تا 23دسمبر 2017 تک جاری رہنے والے 25 روزہ نوانڈیا پروگرام(کے آئی پی) میں شرکت کرنے کے لئے ہندوستان آیا ہے۔ یہ گروپ فجی، گویانا، ملیشیاء، اسرائیل ، موریشش، میانمار، جنوبی افریقہ،سورینام اور ترینداد وٹوبیگو سے تعلق رکھنے والے ہندوستانی نژاد شرکاء پر مشتمل ہے۔

جناب گڈکری نے ان شرکاء کے ساتھ ہندوستانی تہذیب وثقافت اور ورثے کی اہمیت  کے بارے میں بات چیت کی اور  ان سے زور دے کر کہا کہ وہ لوگ اپنے اپنے ملکوں میں ہندوستانی تہذیب وثقافت ا ور ورثے کے مشعل بردار بنیں۔ جناب گڈکری نے ہندوستان میں ٹرانسپورٹ کی منصوبہ بندی سے متعلق ان سوالات کے جوابات دیئے۔ علاوہ ازیں اس شعبے میں ملک کے اندر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں انہیں مطلع کیا۔

کے آئی پی حکومت ہند ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد 18 برس سے لے کر 30 برس کے عمر کے درمیان والے ہندوستانی نژاد نوجوان طلباء اور پیشہ ور افراد کو اپنے مادر وطن سے جوڑناہے اور ان کے اندر اپنے مادر وطن سے محبت پیدا کرنا ہے۔ علاوہ ازیں انہیں ہندوستان کے اندر ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں مطلع کرنا ہے۔ اسی طرح  انہیں  معاصر ہندوستانی آرٹ ، ثقافتی ورثے اور تہذیب و ثقافت ے متعدد پہلوؤں اور شکلوں سے روشناس کرانا ہے۔ کے آئی پی پرواگرام کا یہ 44واں ایڈیشن ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد امور خارجہ کی وزارت ایک یا دو ریاستوں کے ساتھ مل کر کرتی ہے۔ اس بار آندھرا پردیش اور تلنگانہ شریک ریاستیں ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More