22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اترپردیش، جھارکھنڈ اور مہاراشٹر میں سووچھ سرویکشن گرامین کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت کے ذریعے 13 جولائی 2018 کو  اعلان کردہ سووچھ سرویکشن گرامین – 2018 (ایس ایس جی-2018) کو  اس ہفتے تین ریاستوں میں شروع کیا گیا ہے۔

ایس ایس جی- 2018 کے تحت  سروے کرنے والی ایک آزاد ایجنسی  پہلی اگست سے 31 اگست 2018 کے دوران تمام ضلعوں میں سروے کرے گی اور ان کے نتائج کا اعلان سووچھتا کے مقدار اور  معیار پر مبنی پیمانوں کی بنیا د پر تمام ضلعوں اور ریاستوں   کی  درجہ بندی کے ساتھ  کیا جائے گا۔ امید ہے کہ  اعلیٰ ترین کارکردگی والی ریاستوں اور  اضلاع کو  2 اکتوبر 2018 کو  ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

 اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے  آج لکھنؤ میں ایس ایس جی   – 2018 کا آغاز کیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ریاست کے عوام پر زور دیا کہ وہ باہر نکلیں اور اپنے گاؤں اور آس پاس کے علاقوں کو فخر کے ساتھ صاف کریں اور اترپردیش کے عوام کی صحت اور وقار کے لئے  سووچھتا کی اہمیت کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہا کہ  ایس ایس جی عوام کے لئے ایک سنہرا موقع ہے کہ وہ آپس میں مل کر  اترپردیش کے تمام گاؤوں میں سووچھتا کو ایک  روز مرہ کی عادت بنائیں۔

 اس سے پہلے آج جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ جناب رگوبر داس نے رانچی میں  سووچھ سرویکشن گرامین  کا آغاز کیا۔ اس موقع پر  تقریر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے جھارکھنڈ کے عوام سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ریاست  گرامین سرویکشن میں پہلا مقام حاصل کرے جیسے کہ اس نے  شہری سووچھ سرویکشن میں کیا ہے۔ انہوں نے ضلع عہدیداروں سے کہا کہ وہ  سروے کو  مشتہر کریں اور  اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام سرویکشن کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہوں اور وہ ریاست میں شروع کی مواصلاتی مہم کے ذریعے  اس میں سرگرمی کے ساتھ شرکت کریں۔

اس سے پہلے اس ہفتے حکومت مہاراشٹر کے پانی کی سپلائی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے کابینی وزیر جناب ببن راؤ  لونکر نے  قندھار پور میں تقریب کے دوران مہاراشٹر کے لئے ایس ایس جی – 2018 کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہاراشٹر کی گرام پنچایتوں سے اپیل کی کہ وہ  سرویکشن کے دوران شاندار کارکردگی کے لئے تیار ہوں۔ انہوں نے   سرگرم عوامی شرکت کے ساتھ سماجی مہم  کو کامیاب بنانے  کی ریاست کی  عظیم روایات کو یاد کرتے ہوئے  آشادھی ایکادِشی کے موقع پر قندھار پور میں جمع ہوئے 10 لاکھ ورکریز پر زور دیا کہ وہ اس میں قائدانہ رول ادا کریں۔

 پینے کے پانی اور صٖفائی ستھرائی کی وزارت  میں سکریٹری  جناب پرمیشورن ایر بھی لکھنؤ میں اسکیم کے آغاز کے موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی – 2018 کا مقصد ایس بی ایم-جی کے پیمانوں پر  معیاری اور مقداری  کارکردگی کو ماپے جانے کی بنیاد پر ریاستوں اور اضلاع کی درجہ بندی کرنا ہے۔ اس عمل میں ملک بھر میں مواصلاتی مہم  کے ذریعے  دیہی  عوام کو  ان کے  اپنے علاقوں اور آس پاس کے علاقوں میں صفائی ستھرائی  کی حالت کو بہتر بنانے میں شامل کیا جائے گا۔

سووچھ سرویکشن گرامین کے  ایک حصے کے طور پر  پورے بھارت میں  698 اضلاع کے 6980 گاؤوں کا احاطہ کیا جائے گا۔ ان  6980 گاؤوں میں   34000 اسکولوں، آنگن واڑیوں ، عوامی صحت مراکز ، ہاٹ ، بازار ، مذہبی مقامات  وغیرہ دورہ کرکے سروے کیا جائے گا۔ ایس بی ایم سے متعلق معاملات پر براہ راست گفتگو کے ذریعے اور آن لائن  معلومات کے ذریعے  50 لاکھ سے زیادہ شہریوں کی رائے  لی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More