27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اے ٹی ایم میں نقدی کی صورتحال

Urdu News

نئی دہلی: خزانہ کے وزیرمملکت جناب شیو پرتاپ شکلا نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت اخبارات کی اس خبر سے پوری طرح واقف ہے کہ بعض اے ٹی ایم نے  ‘نقدی نہیں ہے’  کا بورڈ لگا  رکھا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا(آر بی آئی) نے اطلاع دی ہے کہ حال ہی میں نقدی کی مانگوں میں اضافہ، جس کے سبب بڑے پیمانے پر اے ٹی ایم کا استعمال کیا گیا، کو وقتی،موسمی اور ڈھانچہ جاتی مسئلے کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ وقتی اور موسمی  مسائل میں زراعت کے شعبے میں نقدی کی مانگ، مختلف اسکیمیں مثلاً کسانوں کے لئے سرمایہ کاری امدادی اسکیمیں اور چند ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اعلان کردہ پنشن اسکیمیں شامل ہیں، جبکہ ڈھانچہ جاتی مسائل  میں بعض ریاستوں میں اقتصادی ترقی اور نقدی جمع کرنے(سی ڈی) میں اضافہ  شامل ہیں۔

حکومت کے ذریعہ اے ٹی ایم میں نقدی کی دستیابی اور  اے ٹی ایم مشینوں کے صحیح طور پر  کام کرنے کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ اس بات  کو یقینی بنایا جاسکے کہ مناسب تعداد میں اے ٹی ایم کے اندر نقدی کرنسی دستیاب ہو،   تاکہ کسی بھی وقت کوئی اے ٹی ا یم نقدی سے خالی نہ رہے اور لوگوں کو کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

آر بی آئی نے مزید اطلاع دی ہے کہ 18 جولائی 2018 کی تاریخ کو ملک میں جاری کی جانے والی کرنسی کا کل ذخیرہ 2.93 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس میں آر بی آئی کے تہہ خانوں میں  جمع نقدی  اور ملک بھر میں واقع بینکوں کے کرنسی ذخائر شامل ہیں۔مزید برآں بینکوں کے کرنسی ذخائر اور آر بی آئی کے تہہ خانوں  میں جمع شدہ  نقدی  کی صورتحال / دوبارہ جاری کئے جانے والے کرنسی نوٹوں کی نگرانی مسلسل کی جاتی ہے اور مناسب مقدار میں نقدی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More