28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آر کیالوجیکل سروے آف انڈیا لال قلعہ میں واقع میوزیم میں عوام کے لئے انسانی تیار کردہ نادراشیاء کی نمائش کا انعقاد کرے گا

Urdu News

نئی دہلی: ثقافت کے وزیرمملکت (آزادانہ چارج)، ماحولیات ، جنگلات  اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیرمملکت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی)  انسانی تیار کردہ نادراشیاء  بشمول نادر سکوں اور  مٹی کے برتنوں کی نمائش عوام کے لئے منعقد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ان نادر سامانوں کو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔

 آثار قدیمہ کے میوزیم میں باری باری سے نادر اشیاء کی نمائش لگائی جاتی ہے۔ اس نمائش سے دیکھنے آنے والے افراد اور سیاحوں کو مختلف تاریخی اعتبار کی اہم اشیاء کو مکمل طور سے دیکھنے  اور جاننے میں آسانی ہوتی ہے۔ لال قلعہ میں  واقع نو آبادیاتی عمارتوں میں چار میوزیم قائم کئے جارہے ہیں ،جن میں اصل آثار قدیمہ کو دکھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پرانی اشیاء اور آثار قدیمہ سے متعلق نقشہ بنانے کا کام جاری ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More