40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اترا کھنڈ کے ٹہری میں 25-27 مئی کے دوران راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو ، 2018 کا انعقاد

Urdu News

ئی دلّی: وزارت ثقافت اترا کھنڈ کے ٹہری میں 25 مئی سے 27 مئی ،2018 کے دوران ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کے 9 ویں ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے ۔ ٹہری لیک فیسٹیول جہاں ہر فرد اترا کھنڈ سیاحت کے ذریعہ منعقد ہ آبی کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکتا ہے ، راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو میں شامل ہوگا ۔ رواں سال سہ روزہ آبی کھیل اور ثقافتی تقاریب اترا کھنڈ کے ٹہری میں 25-27 مئی ، 2018 کے دوران منعقد ہو رہی ہیں ۔ ثقافت کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) اور ماحولیات ، جنگلات اور ماحول کی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مہیش شرما کی موجودگی میں اترا کھنڈ کے وزیر اعلی ٰجناب تریویندر سنگھ راوت نویں راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کا افتتاح کریں گے ۔ اترا کھنڈ کے وزیر سیاحت ست پال مہا راج ، مالا راجیہ لکشمی ، ممبر پارلیمنٹ ، ٹہری گڑھوال اوردھن سنگھ نیگی ایم ایل اے ، اترا کھنڈ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے ۔
راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو ( آر ایس ایم ) کا مقصد بھارت کی مالا مال ثقافت اور انفرادیت کو پیش کرنا ہے اور ساتھ ہی اترا کھنڈ ریاست کے فنکاروں کو دوسری ریاستوں کے ساتھ ایک ثقافتی دھاگے میں پرو کر ثقافتی اور قومی اتحاد کو فروغ دینا ہے ۔ اس مہوتسو کا مقصد بھارت کے گوناگوں ثقافتی ورثے کاتحفظ ، فروغ اور مقبول بنانے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو بھارت کی ثقافت سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ ایک فوڈ فیسٹیول کے ذریعہ متعدد دیگر ریاستوں کے پُر لطف کھانے بھی پیش کئے جائیں گے ۔ ملک کے مختلف خطوں سے آئے ہوئے روایتی طور پر خوش ذائقہ کھاناتیار کرنے والے شیف آنے والوں کو غیر معمولی طورپر اپنے برتاؤ سے سرشار کریں گے ۔
ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت اترا کھنڈ کی جڑواں ریاست کرناٹک ہے ، جبکہ تمام ملک سے آنے والے گروپ اپنے جوہردکھائیں گے ، تاہم کرناٹک کو خاص درجہ دیاگیا ہے ۔
راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو کے ذریعہ بھارت کی ثقافت کا جذبہ تمام علاقوں تک پہنچے گا ۔ کرناٹک ، ہریانہ ، گجرات ، راجستھان ، جموں کشمیر ، آسام اور پنجات سے آئے ہوئے فنکار فوک موسیقی ، رقص اورکھانوں کے ذریعے بھارت کی ثقافت کو پیش کریں گے ۔مہوتسو کے دوران بین الاقوامی سطح کے فنکار اپنے فن کے ذریعے حاضرین کومسحورکردیں گے ۔
ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام مختلف ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لئے 31 اکتوبر ، 2016 کو وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا تاکہ مختلف ثقافتوں کے لوگ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مفاہمت اور تعلقات کے رشتوں میں بندھ جائیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More