35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

چنڈی گڑھ انٹرنیشنل ایرپورٹس لمیٹیڈ کو آئی بی سی ایوارڈ سے نوازا گیا

Urdu News

نئی دہلی: ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور حکومت پنجاب و ہریانہ کی مشترکہ ملکیت والی کمپنی چنڈی گڑھ انٹرنیشنل ایئرپورٹس لمیٹڈ (س ایچ آئی اے ایل) کو آج نئی دہلی میں منعقدہ سالانہ کنونشن کی افتتاحی تقریب میں بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹوں میں ماحولیات سازی میں مہارت رکھنے کے لئے انڈین بلڈنگ کانگریس (آئی بی سی) ایوارڈ اور ٹرافی سے نوازا گیا۔سی ایچ آئی اے ایل کو سال 15۔2014 کے لئے چنڈی گڑھ بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو نیا مربوط ٹرمنل بنانے کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے جناب ڈی کامرا، جنرل منیجر (انجینئرنگ پروجیکٹ) نے آئی بی سی کے صدر جناب شوبھیت اپل کی موجودگی میں شہری ترقیات کے وزیر جناب وینکیا نائیڈو کے ہاتھوں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

انڈین بلڈنگ کانگریس (آئی بی سی) کا وژن ہندوستانی آبادی کی صحت مند زندگی کے لئے ایسا قدرتی ماحول تیار کرنا ہے جو پائیدار، سستا، جمالیاتی، ماحولیات کے مناسب، توانائی صلاحیت کے موافق اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو۔

Related posts

19 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More