34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس مگر ریلیف کا سامان لے کر موزمبیق کے لئے روانہ

Urdu News

نئی دہلی، آئی این ایس مگر  ، جو جنگی سامان لے جانے والا ایک جہاز ہے ، سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں کے لئے ریلیف کا ضروری سامان لے کر ممبئی سے  موزمبیق  کی بندرگاہ  بیرا کے لئے روانہ ہوگیا ہے۔

یہ ہندوستانی جنگی جہاز  300 ٹن  ریلیف کا سامان  لے کر جارہا ہے ، جن میں  ضروری دوائیں  ، چھوت کی بیماریوں  کی روک تھام سے متعلق دوائیں ،  خوراک کا سامان  ، کپڑے  ، مرمت  اور  بازآبادکاری  میں کام آنے والا سامان  اور  عارضی  خیمے وغیرہ شا مل ہیں۔ یہ جہاز  وہاں پر جاری  راحت رسانی کے کاموں میں مدد کے لئے  بحریہ کا  ایک  ہلکا  چیتک ہیلی کاپٹر بھی لے جارہا ہے۔

آئی این ایس مگر  بندرگاہ بیرا پہنچے  گا  اور  یہ  ہندوستانی بحریہ کا  چوتھا جہاز ہوگا۔ اس سے پہلے  آئی این ایس سوجاتا ، شاردُل  اور  ساراتھی وہاں  موزمبیق  میں  انسان دوستی کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کے لئے  جاچکے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More