Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب منوج سنہا نے دربھنگا –جالندھر سٹی انتودیہ ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، مواصلات کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب منوج سنہا نے انتودیہ ٹین نمبر 22551؍22552 دربھنگہ-جالندھر سٹی انتودیہ ایکسپریس (ہفتہ وار ) کو آج ریلوے بھون سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلوے بورڈ کے ممبر ٹریفک جناب محمد جمشید ریلوے بورڈ کے ممبر ٹریکشن جناب گھنشیام سنگھ اور ریلوے کے دیگر سینئر اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جناب منوج سنہا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا ریلوے کا محکمہ پور ے ملک میں کنکٹیوٹی فراہم کرنے کی بہت سی کوششیں کر رہا ہے۔ تاکہ وطن کے لوگ آسان اور آرام دہ سفر اختیار کر سکیں۔ یہ انتودیہ ٹرین بہار سے پنجاب جانے والے لوگوں کو آسان سفر فراہم کرے گی اور اس طرح بہار کے لوگوں کو کنکٹیوٹی ملے گی۔ یہ ٹرین بایو ٹوائلیٹ اور موبائل چارج کرنے جیسی اچھی سہولتوں سے پوری طرح مزین ہے۔ اس سے سفر آسان خوشگوار ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کا محکمہ  اپنے مسافروں کے محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ٹرین کے اوقات  اوراس کے اسٹاپیج وغیرہ  درج ذیل ہیں :

 22551؍22552 دربھنگہ –جالندھر سٹی انتودیہ ایکسپریس (ہفتہ وار)۔

دربھنگہ –جالندھر سٹی

انتودیہ ایکسپریس

(ہفتہ وار)

اسٹیشن جالندھر سٹی -دربھنگہ

انتودیہ ایکسپریس

(ہفتہ وار)

آمد روانگی آمد روانگی
03.40 (ہفتہ) دربھنگہ 11.30 (پیر )
05.10 (اتوار) جالندھر سٹی 10.00 (اتوار)
  • چلنے کے دن : ایکس-ڈی بی جی :ہفتہ

ایکس –جے یو سی : اتوار

  • ایک طرف کا فاصلہ :1404 کلو میٹر
  • سفر کا وقت:

دربھنگہ سے جالندھر سٹی تک : 25 گھنٹے 30 منٹ

جالندھر شہر سے دربھنگہ تک :25 گھنٹے 30 منٹ

  • اوسط رفتار

دربھنگہ سے جالندھر شہر تک :55 اعشاریہ صفر پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ

جالندھر شہر سے دربھنگہ تک: 55 اعشاریہ صفر پانچ کلو میٹر فی گھنٹہ

  • اسٹاپیج:   سیتا مڑھی، رکسول،سگولی، بیتیا،نرکٹیا گنج جنکشن، گورکھپور، سیتا پور کینٹ، بریلی، مرادآباد،لکسر جنکشن، سہارنپور، امبالا، سناول اور لدھیانہ۔
  • ریگولر سروس کے ڈبوں کی تعداد: جنرل کوچ(ایل ایس)-16، پاور کار(ایل ڈبلیو ایل آر آر ایم )-2=18ڈبے
  • ابتدائی دیکھ ریکھ: دربھنگہ(ای سی آر)
  • سروس کی نوعیت : انتودیہ ایکسپریس

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More