33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

57 ویں این ڈی سی کورس کے فیکلٹی اور کورس ممبروں نے صدر جمہوریہ سے ملا قات کی

Faculty and course members of 57th NDC course call on the President
Urdu News

 نئی دہلی: 57 ویں این ڈی سی کورس کے فیکلٹی اور کو رس ممبروں نے آج راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب را م نا تھ کو وند سے ملا قات کی ۔

اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم ایک چنوتی بھرے اور زبردست عالمی مسابقتی ماحول میں رہتے ہیں۔ سلامتی اور دفا ع کا تصور ہما ری آنکھوں کے سامنے تبدیل ہو رہا ہے ۔ یہ  اب علا قائی یکجہتی تک محدود نہیں ہے۔ آج سیکو ریٹی کے تصورات میں معیشت اور توانا ئی  کی سلامتی کے  سا تھ ساتھ خوراک ، صحت اور ما حو لیات کے سلا متی معاملات بھی شا مل ہیں۔  ملک کی سلامتی کا مستقبل اس بات پر منحصر ہے کہ نیو کلیا ئی ہتھیاروں کے پھیلا ؤ کو روکا جا ئے اور انٹر نیٹ اور ڈاٹا یعنی اعداد و شمار کی سالمیت کا تحفظ کیا جا ئے ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر شعبہ تجزیہ اور انفرا دیت چا ہتا ہے ۔ اور ابھی تک وہ ایک دوسرے سے جڑے ہو ئے ہیں ۔ وہ ان لوگوں سے ایک مر بوط طریقہ کار کی ما نگ کر تے ہیں جو  ہما رے تحفظ کے لئے ذمہ دار ہیں ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور اس کے پڑوسی اور وسیع تر ایشیا ئی بر اعظم  کوکثیر رخی سلا متی خطرات در پیش ہیں جو کہ عالمی اہمیت کے حامل ہیں ۔ دہشت گردی اور پر تشدد انتہا پسندی مشترکہ چیلنجز ہیں اور یہ چیلنجز عالمگیریت اور ٹیکنا لو جی انقلاب کے ساتھ  غیر متناسب اور ریا ستوں کی اپنی ضروریات پر مبنی ہیں ۔  ایشیا اکیسویں صدی کی معیشت کے ایک مر کز کے طور پر ابھرا ہے ۔  اس معا شی ترقی کا تحفظ کر نے اور اسے عدم استحکام کی کو ششوں سے روکنا آنے والے سالوں میں ایک اہم کا م ہو گا ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ ہندوستان میں اسٹریٹجک کلچر کو فروغ دینے کے لئے اسے اہم بنا تا ہے ۔ اور سبھی شراکت دار ممالک نے این ڈی سی کو رس میں نما ئندگی کی ہے ۔ اور وہ اس بات سے مطمئن ہیں کہ این ڈی سی  کے سابق طلبا آنے والے سالوں میں سلا متی کے لئے کثیر رخی طریقہ کار کے تئیں روا داری کو مستحکم کر نے میں تعاون فراہم کریں گے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More