25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت اسکول ایجوکیشن پر قومی ورکشاپ منعقد کرے گی

Urdu News

نئی دہلی۔ فروغ انسانی وسائل کی  وزارت  کا محکمہ برائے  اسکول ایجوکیشن اور خواندگی  مختلف غیر سرکاری اداروں (این جی ایو)، نجی شعبہ کے اہم شراکت داروں کو ایک ساتھ لانے اور تعلیم کے شعبہ میں اہم موضوعات پر غور و خوض کرنے کے لیے ایک دو روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے ۔

قومی ورکشاپ میں انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاؤڈیکر ، اسکول ایجوکیشن  اور خواندگی کے وزیر مملکت جناب اوپندر کشواہا اور ہائر ایجوکیشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ شرکت کریں گے ۔

ان تینوں وزراء کے علاوہ محکمہ برائے  اسکول ایجوکیشن اور خواندگی  میں سکریٹری اور اسپیشل سکریٹری  ، فروغ انسانی وسائل کی  وزارت  کے دیگر اعلی حکام نیز پرنسپل سکریٹری / سکریٹریز آف اسٹیٹ بھی شرکت کریں گے ۔

اس ورکشاپ میں ڈیجیٹل ایجوکیشن ، فیزیکل ایجوکیشن ، ویلو ایجوکیشن ، لائف اسکل ایجوکیشن  اور تجرباتی لرننگ جیسے پانچ اہم موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ دو دنوں کے دوران 157 ادارے/ماہرین اپنی آراء پیش کریں گے ۔

شرکت کرنے والوں کو موضوعات کے لحاظ سے تقسیم کیا جائے گا اور تفصیلی بحث ان شرکاء کے درمیان ہوگی جو  ایک قابل عمل روڈ میپ تیار کریں گے جسے انسانی وسائل کے فروغ کے معزز وزیر کو پیش کیا جائے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More