26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدر جمہوریہ نے بچوں کے لئے قومی ایوارڈز عطا کیے

President of India presents National Child Awards
Urdu News

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون میں بچوں کے قومی دن کے موقع پر بچوں کے لئے قومی ایوارڈز عطا کیے۔

بچوں کے لئے قومی ایوارڈ ز میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل بچوں کو ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں دیا جانے والا بچوں کے لئے قومی ایوارڈ، اختراع، علمی حصولیابیوں، کھیل کود، آرٹ، کلچر، سماجی خدمات اور موسیقی کے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کے لئے قومی ایوارڈ ، بچوں کی فلاح و بہبود کے شعبے میں غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں اداروں اور انفرادی شخصیتوں کو دیا جانے والا بچوں کی بہبودی کے لئے قومی ایوارڈ اور بچوں کے لئے خدمات انجام دینے میں غیر معمولی کارنامے کے لئے انفرادی شخصیتوں کو دیا جانے والا راجیو گاندھی مانوو سیوا ایوارڈ شامل ہیں۔

بچوں کے دن موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے نام ارسال کردہ ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ‘‘بچے ہمارے ملک کے مستقبل ہیں، ہمیں ان کی بھلائی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔ ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے چاہئے کہ ہمارے ملک کے تمام بچوں کے پاس ایک محفوظ اور خوش وخرم بچپن ہو۔ملک کا ہر ایک بچہ ایک کلی کی مانند ہے، جو کھلنے کا منتظر ہے۔ بچوں کو ایوارڈ دے کر ہم ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کرتے ہیں اور ملک کی تعمیرکے لئے ان کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ہمیں ان انفرادی شخصیتوں اور اداروں کے قابل قدر تعاون کو بھی تسلیم کرنا چاہئے، جو بچوں سے منسلک معاملات کے لئے کام کرتے ہیں۔’’

بعد میں صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون مختلف اسکولوں اور اداروں سے آئے ہوئے طلباء؍بچوں کے ساتھ مل کر بچوں کا قومی دن منایا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More