40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

5دن تک چلنے والا نوجوانوں کا قومی فیسٹول12جنوری سے شروع ہوگا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 12 جنوری 2018 کو نوجوانوں کے قومی میلے (این  وائی ایف) کے ایونٹس کا افتتاح کریں گے اور وہاں موجود لوگوں سے خطاب کریں گے۔  یہ  فیسٹول ہندوستان کی عظیم قومی شخصیت سوامی وویکانند کی سالگرہ کے موقع پر شروع ہوگا۔اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن راٹھور  اور ثقافت کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج) جناب مہش شرما اس موقع پر اعزازی مہما ن ہوں گے۔

اس فیسٹول کا اہتمام نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے کیا ہے۔ اس نے یہ فیسٹول اترپردیش سرکار کے اشتراک سے کیا ہے۔ یہ فیسٹول 12 سے 16 جنوری 2018 تک گریٹر نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر میں منعقد ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ این سی آر میں نیشنل یوتھ فیسٹول کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس فیسٹول کا اہتمام کرنے کا مقصد ملک کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں مختلف سرگرمیوں میں اپنی ذہانت کا مظاہرہ کرسکیں اور انہیں اپنے فن  کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل سکے۔نیشنل یوتھ فیسٹول ملک میں اپنے طرز کا سب سے بڑا یوتھ فیسٹول ہے۔ یہ 22واں نیشنل یوتھ فیسٹول ہے۔ پہلا نیشنل یوتھ فیسٹول بھوپال میں 1995 میں منعقد ہوا تھا۔

 اس فیسٹول کا موضوع ہے ’’سنکلپ سے سدھی‘‘۔ یہ فیسٹول ایک منی ہندوستان تشکیل دے کر ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں نوجوان رسمی اور غیر رسمی طور پر ایک  دوسرے سے بات کریں گے اور اپنے سماجی اور ثقافتی انفرادیت کا تبادلہ کرسکیں گے۔ یہ گوناگوں سماجی اور ثقافتی ماحول کا امتزاج ’’ایک بھارت شرستھا بھارت‘‘ تشکیل دیتا ہے۔

پورا پروگرام سرکار کے اقدامات کے بارے میں بیداری بڑھانے کے لئے تیار کیا گیا ہے اور اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اس بات کے لئے تلقین کرنا ہے کہ وہ اپنی سوچ کا اظہار کریں کہ کس طرح اپنی کوششوں کو زیادہ مؤثر بنایا  جاسکتا ہے۔ ملک کے تمام حصوں سے نیشنل سروس اسکیم اور نہرو یووا کیندر سنگٹھن کے  تقریبا 5 ہزار رضاکار  اس پانچ روزہ فیسٹول میں حصہ لیں گے۔ اس میں مقامی تشلیم شدہ نوجوان بھی شرکت کریں گے۔ فیسٹول کی افتتاحی تقریب کے دوران نیشنل یوتھ ایوارڈ  عطا کئے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد مقامی اور مشہور فنکاروں کے ذریعے ثقافتی اور موسیقی پروگرام پیش کئے جائیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More