27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی مسلح پولیس دستوں کےزیراہتمام انڈر-19فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ کےتیسرےمرحلےکاآغازکل

नई दिल्ली में कल से आयोजित लड़कों और लड़कियों के लिए सीएपीएफ अंडर-19 फुटबॉल टैलेंट हंट टूर्नामेंट- ‘ऊर्जा’ के तीसरे चरण के उद्घाटन समारोह में खेल मंत्री श्री विजय गोयल होंगे मुख्य अतिथि
Urdu News

نئی دلّی ، کھیل کود اور نوجوانوں کےامورکےوزیر مملکت(آزادانہ چارج)اور آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا بازآبادکاری کےوزیر مملکت جناب وجے گوئل‘اورجا’کےتیسرےمرحلےکی افتتاحی تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ‘اُورجا’ مرکزی مسلح پولیس دستوں (سی اے پی ایف)سے متعلق 19 سال سے کم کےلڑکوں اور لڑکیوں کیلئے فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ ہے، جس کا انعقاد کل جواہرلال نہرو اسٹیڈیم (جے ایل این اسٹیڈیم) میں کیاجائےگا۔

ہندوستان اکتوبر2017میں انڈر-17فیفاعالمی کپ کی میزبانی کرنے جارہاہے۔سی اے پی ایف کےذریعےاُورجانامی جس انڈر-19فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاجارہاہے، وہ آل انڈیا پولیس اسپورٹس کنٹرول بورڈ(اے آئی پی ایس سی بی)کےزیرسایہ مرکزی مسلح پولیس دستوں یعنی بی ایس ایف ، ایس ایس بی، آئی ٹی بی پی ، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف اور آسام رئفلس کا انڈر-17فیفاعالمی کپ کیلئے ایک رَن اَپ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے درج ذیل شیڈیول کےمطابق الگ الگ تین مرحلوں میں منعقد کرنےکامنصوبہ بنایاگیا ہے ۔

• پہلا مرحلہ(یکم مئی 2017سے10مئی 2017تک)

• دوسرا مرحلہہ (8جون2017سے25جون 2017)

• تیسرامرحلہ(12جولائی 2017سے19جولائی 2017)

پہلا اور دوسرا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ پہلےدونوں مرحلوں کےدوران اس ٹورنامنٹ نےتبدیلی کیلئے عمل انگیزی یعنی کیٹلسٹ کا کام کیا ہے۔اس نے ایک عوامی تحریک پیدا کیا، جس کا مقصد ملک کے ہر بچےکو ایک ایساموقع دینا تھا، جس میں وہ فٹبال کھیل سکے۔ یہ ٹورنامنٹ ‘‘مشن گیارہ ملین’’کا ایک کامیاب جزو بن چکا ہے۔واضح ہو کہ مشن گیارہ ملین فیفا انڈر- 17 عالمی کپ کے پس منظر میں چلایاجانےوالا ایک پروگرام ہے، جو اسکولی بچوں کیلئے شروع کیا گیا تھا۔ تیسرے مرحلےکاانعقاد مشترکہ طورپر ایس ایس بی اور سی آر پی ایف کےذریعے دلی میں کیاجارہاہے، جس میں دوسرے مرحلے کےٹورنامنٹ میں لڑکوں اورلڑکیوں کی چوٹی پررہنےوالی 6ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ایک شاذونادرواقعےکےطورپرٹورنامنٹ کےتیسرےمرحلےکا افتتاحی میچ لڑکیوں کے زمرےکاہوگا، جوجواہرلال نہرو اسٹیڈیم پر منی پوراور مہاراشٹر کی لڑکیوں کےدرمیان کھیلاجائےگا۔ جناب وجےگوئل کےعلاوہ انڈر-19 فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ کے برانڈامبیسڈراورسابق کرکٹ کھلاڑی جناب کپل دیو بھی افتتاحی تقریب میں موجود رہیں گے۔ تیسرے مرحلےکےدوران 15جولائی 2017تک امبیڈکراسٹیڈیم میں لیگ مرحلےمیں 12میچ کھیلے جائیں گے۔ لڑکوں او رلڑکیوں کےزمروں کے4سیمی فائنل مقابلےبھی 16 اور 18جولائی 2017کو امبیڈکراسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔ 18جولائی 2017 کو لیجنڈس الیون اور اُورجا الیون کے مابین ایک نمائشی میچ بھی امبیڈکراسٹیڈیم پر کھیلاجائےگا۔ لیجنڈس الیون ٹیم کی قیادت بائیچنگ بھٹیا کریں گے۔ اسی دن لڑکیوں کےزمرےکافائنل میچ بھی امبیڈکراسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔19جولائی 2017کو لڑکوں کےزمرےکا فائنل میچ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں گروپ ایک اور گروپ د و کے فاتحین کےدرمیان کھیلا جائےگا۔مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی فائنل میچ اورٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More