26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

30 جواں سال نرسنگ کیڈٹس نے آرمی ہاسپیٹل (آراینڈآر) میں بی ایس سی (آنرس) کے سفر کا آغاز کیا

Urdu News

30 جواں سال کیڈٹس نے آرمی ہاسپیٹل کے ریسرچ اینڈ ریفرل شعبے میں چراغ روشن کیے جانے کی رسم کے ساتھ اپنے  بی ایس سی (آنرس )کے سفر کا آغاز کیا۔آرمی کی نرسنگ  وردی میں ملبوس ان کیڈٹس  نے  اس مقدس پیشے کا آغاز کیا۔

 آرمی ہاسپیٹل (آراینڈآر) کے ڈپٹی کمانڈنٹ میجر جنرل پرشانت  بھاردواج نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے دلی یونیورسٹی کی جانب سے 2018 میں اہتمام کیے جانے والے  بی ایس سی نرسنگ (آنرس) کے آخری امتحان  میں پہلا، دوسرا اور تیسرا درجہ حاصل کرنے والے کیڈٹس کو انعامات سے نوازا۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں لیفٹیننٹ جنرل دتہ نے  امیدواروں کو ہدایت کی کہ محض معلومات، ہنرمندی اور اہلیت  میں ہی اضافہ نہ کیا جائے، بلکہ اس اہم اور نازک پیشے کی تکنیک کی بھی واقفیت حاصل کی جائے۔

روایات کے مطابق ملٹری نرسنگ سروس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل  اس روشن مشعل کے ساتھ پرنسپل میٹرن اے ایچ (آراینڈ آر) میجر جنرل سونالی گھوسال کے دفتر پہنچے اور بعد ازاں کالج آف نرسنگ اے ایچ (آر اینڈ آر) کی پرنسپل کرنل ریکھا بھٹاچاریہ کے پاس پہنچے، جنہوں نے یہ مشعل یکے بعد دیگرے ان  اساتذہ کے سپرد کی۔ ان اساتذہ نے بعد ازاں یہ مشعل طلبا کو  پیش کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More