34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بہار میں آبی سپلائی کے نظام کی توسیع اور بہتری کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) اور حکومت ہند نے 84 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض معاہدے پر دستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی، حکومت ہند  اور ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی ) نے بہار میں بھاگلپور اور گیا شہروں میں آبی سپلائی کی توسیع اور اس عمل میں اصلاح کے لئے 84 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے قرض پر آج دستخط کئے ہیں ۔

دوسری قسط کا یہ قرض اس 200 ملین امریکی ڈالر کے کثیر پہلوئی مالیاتی سہولت کا ایک حصہ ہے جو بہار شہری ترقیات سرمایہ کاری پروگرام کے تحت  فراہم کیا گیا تھا اور جسے اے ڈی بی نے 2012 میں اپنی منظوری دی تھی تاکہ شہری بنیادی ڈھانچے اور بہار کے چار شہروں یعنی بھاگلپور ، گیا ، دربھنگہ اور مظفر پور میں ہمہ گیر شہری ترقیات بنیادی ڈھانچہ فراہم کرایا جا سکے۔

جوائنٹ سکریٹری (کثیر پہلوئی ادارے)، محکمہ اقتصادی امور ، وزارت خزانہ ،  جناب سمیر کمار کھرے نے  بتایا ہے کہ یہ پروجیکٹ بھاگلپور اور گیا کے شہروں کے لئے اچھی کوالٹی کےہمہ گیر آبی سپلائی کے نظام کو بہتر بنائے گا ۔ یہ پروجیکٹ آبی انتظام کے اچھے طریقہ  ہائے کار کو  رواج دے گا،جس کے نتیجے میں شہروں میں پانی کی سپلائی بلا کسی رکاوٹ کے 24 گھنٹے دستیاب ہو سکے گی اور دونوں شہروں میں فی کس 135 لیٹر پانی سودھا جا سکے گا۔  جناب کھرے نے حکومت ہند کی جانب سے اس  قرض معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔

قرض کی صورت میں حاصل ہونے والا یہ سرمایہ تعمیراتی کام اور ذیلی پروجیکٹوں کو تقویت فراہم کرے گا اور دونوں پروجیکٹوں کے ذریعے دونوں شہروں میں 1.1 ملین افراد کو فائدہ حاصل ہوگا اور 2021 تک سودھے ہوئے پانی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ  تعداد میں لوگوں پر احاطہ کیا جا سکے گا۔ 400 شہری مقامی بلدیاتی اداروں (یو ایل بی )  عملے کو انتظام اور چلاؤ اور رکھ رکھاؤ کے کام (او این ایم ) یعنی آبی سپلائی کے نظام کے سلسلے میں تربیت فراہم کی جا سکے گی اور یو ایل بی اداروں کو اپنی تکنیکی اور مالی انتظامی حالت بہتر بنانے کا موقع حاصل ہوگا۔ ان امور کا اظہار اے ڈی بی کے بھارت میں مقیم مشن کے کنٹری ڈائرکٹر جناب کینیچی یوکو یاما  نے کیا ہے جنہوں نے اس قرض معاہدے پر اے ڈی بی کی جانب سے اپنے دستخط کئے ہیں ۔ پروجیکٹ معاہدے پر ریزیڈنٹ کمشنر جناب بپن کمار نے حکومت بہار کی جانب سے اپنے دستخط کئے ہیں ۔

پروجیکٹ کے تحت آنے والے دونوں شہر بھارت میں قومی شہری خدمات نشانے حاصل کریں گے یا متعدد قومی اوسطوں کی برابری کر سکیں گے جن کا تعلق شہری خدمات  بہم رسانی  کارکردگی سے ہے۔ سرمایہ کاری پروگرام یو ایل بی اداروں کو او اینڈ ایم لاگت بھر پائی کے لئے واجب محصولات کا خاکہ وضع کرنے میں بھی مدد دے گا۔

یہ قرض 25 برسوں کی مدت پر مشتمل ہو گا ان میں پانچ سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے اور اس پورے قرض کی رقم پر اے ڈی بی کی قرض سہولت کے تحت متعین کی جانے والی سالانہ شرح سود  نافذ ہوگی جو لندن انٹر بینک آفرڈ ریٹ (ایل آئی بی او آر ) پر مبنی ہوگی اس کے ساتھ ہی ساتھ سالانہ طور پر 0.15 فیصد کا کمٹمنٹ محصول بھی عائد ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More