33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

2019کے آخر تک 5 لاکھ کمیونٹی اور 67 لاکھ انفرادی بیت الخلا تعمیر کئے جائیں گے:ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی، مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ قومی راجدھانی کے شہری ادارے 2019 کے آخر تک 5 لاکھ کمیونٹی  بیت الخلاءاور 67 لاکھ انفرادی بیت الخلاء تعمیر کرنے کےاپنے ہدف کو حاصل کر لیں گے۔ آج یہاں قومی راجدھانی سٹی کے میونسپل اداروں کیلئے ’’سووچھ سرویکشن -2019‘‘ سے متعلق ایک ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے جناب ہردیپ پوری نے کہا کہ اب تک کھلے میں رفع حاجت سے پاک (اوڈی ایف )کے ہدف کو پورا کرنے کا جہاں تک مسئلہ ہے تو اس کیلئے ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پرعوام کے رویوںمیں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت کے اشتراک سے نیو دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی ) کے ذریعہ’’سووچھ سرویکشن-2019‘‘پر اس ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں تینوں شہری اداروں اور دہلی کینٹونمنٹ  بورڈ  کے مندوبین نے شرکت کی۔

جناب ہردیپ پوری نے کہا کہ سووچھ بھارت مشن کے تحت لوگوں کے رویوں میں تبدیلی متعدد پہلوؤں مثلاً خواتین کو با اختیار بنانا، بچیوں کی عزت ِنفس اور ہرے بھرے ، صاف ستھرے شہر بنانے پر مشتمل  تھی۔ انہوں نے کہا کہ بیت الخلاؤں  کی تعمیر کے علاوہ ٹھوس فضلات  کے بندوبست کے تئیں سائنسی طریقہ کار کو اپنانے کی جانب زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں  نے کہا کہ سوچھتا مشن اب ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کو کافی سراہا کہ این ڈی ایم سی نے ایک لاکھ سے لے کر 3 لاکھ  کی آبادی کے شہروں کے زمرے میں پہلا مقام اور ملک میں مجموعی طور پر چوتھا مقام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سووچھتا سرویکشن -2019 میں مجموعی طور پر  این ڈی ایم سی پہلا مقام حاصل کر لے گا۔

 جناب ہردیپ پوری نے کہا کہ اسمارٹ سٹی ترغیبات کے تحت این ڈی ایم سی نے کناٹ پیلس میں متعدد پروجیکٹوں مثلاً وائی فائی ، اسمارٹ پولز، سولر ٹری اور آئیڈئیشن سنٹر کا آغاز کر کے کئی اہم سنگ میل  حاصل کئے ہیں ۔

 روز مرہ کی زندگی میں پلاسٹک کی اشیا کو کم کرنے پر زور دیتے ہوئے رکن پارلیمنٹ محترمہ مناکشی لیکھی  نے کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے کہ پلاسٹک فضلات کو کم کرنے ، پلاسٹک کے دوبارہ استعمال اور ری سائکلنگ کیلئے آگے بڑھ کر آیا جائے تاکہ  کرۂ ارض کو ماحول دوست بنایا جا سکے ۔

 مکانات اور شہری ترقی کی وزارت کے ذریعہ کئے گئے متعدد اقدامات کی تفصیلات کا خاکہ بیان کرتے ہوئے سوچھ بھارت کے قومی مشن ڈائریکٹر جناب وی کے جندل نے مطلع کیا کہ 2019 کے آخر تک پورا ملک کھلے میں رفع حاجت سے مبرا بن جائے گا ۔انہوں نے  کہا کہ 2016 میں 73 شہروں میں سائنسی طریقہ کار سے فضلات کو الگ الگ کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا جو 2018 میں بڑھ کر 4203 شہروں تک پھیل گیا اور 2019 تک ملک کے تمام شہروں کا احاطہ کر لیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More