34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کے وزیر نے سائنس ایکسپریس کے سندھو ڈرگ مرحلے کا افتتاح کیا

रेल मंत्री ने आज साइंस एक्‍सप्रेस के सिंधुदुर्ग चरण का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی، سائنس ایکسپریس نمائش ٹرین، جو کہ 17 فروری 2017 سے ملک گیر ٹور پر ہے،آج یعنی 17 جولائی 2017 کو مہاراشٹر میں سندھوڈرگ میں پہنچ گئی ہے۔ ٹرین کے اس مرحلے کو سائنس ایکسپریس کلائمیٹ ایکشن اسپیشل (ایس ای سی اے ایس) نام دیا گیا ہے جس میں آب وہوا کی تبدیلی کے عالمی چیلنج کی جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔

ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے آج 17 جولائی 2017 کو سائنس ایکسپیریس کے اس سندھو ڈرگ مرحلے کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کیا۔ ایس ای سی اے ایس آب وہوا کی تبدیلی کے بار ے میں پیغام دیا جارہا ہے اور یہ نمائش مذاکرات اور مباحثے کےلئےبھی ایک موقع فراہم کراتی ہے۔ عوام یہ نمائش ٹرین 18 جولائی کو روہا ریلوے اسٹیشن پر دیکھ سکیں گے اور 19 سے 23 جولائی 2017 تک ممبئی سی ایس ٹی میں دیکھ سکیں گے اس کے بعد یہ ٹرین اپنے پروگرام کےمطابق اگلے اسٹیشن کی جانب روانہ ہوگی۔

سائنس ایکسپریس حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کےمحکمے کا ایک اہم پروگرام ہے۔ یہ چلتی پھرتی سائنس نمائش 16 کوچ والی اے سی ٹرین پر لگائی گئی ہے جو کہ اکتوبر 2007 سے ہندستان کےسفر پر رواں دواں ہے۔ اس وقت سے اب تک اس ٹرین نے ملک کے 8 دورے کئے ہیں۔ تقریباً 153000 کلو میٹر کا سفر طے کیا ہے اور 495 مقامات پر نمائش کا انعقاد کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More