31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت سروے آف انڈیا کےگروپ بی (گزیٹیڈ) آفیسرز ایسو سی ایشن کے وفد نے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی: سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے کے تحت سروے آف انڈیا کے گروپ بی (گزیٹیڈ) آفیسرز ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیراعظم کے دفتر، عملے ، عوامی شکایات، ]پنشن ، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے آج یہاں ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت ایسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری جناب امیش مشرا نے کی ۔

ایسو سی ایشن نے وزیر موصوف کو آفیسر سرویئرس کو سپرینٹنڈنگ سرویرس کے عہدے پر ترقی دیئے جانے میں تاخیر سے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا۔ ایسو سی ایشن نے وزیر موصوف کو مطلع کیا کہ بڑی تعداد میں سپرنٹینڈنگ سرویرس کا عہدہ خالی ہے۔ ایسو سی ایشن نے مزید اطلاع دی کہ سروے آف انڈیا گروپ اےسروس ضوابط، 1989 کے مطابق منظور شدہ 160 عہدوں (90سول اور 70 دفاع )میں سے سپرنٹنڈینگ سروے کے کل 125 عہدے خالی ہیں ۔ تقریباً 200 آفیسر سرویرس نے 8 برس کی اپنی اہلیت و قابلیت پوری کر لی ہے اور وہ گذشتہ 12 سے 15 برس سے اپنی  اگلی ترقی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے نے  آفیسرز سرویرس کو سپریرنٹنڈنٹ سرویرس کے عہدہ پر ترقی دینے کیلئےسروے آف انڈیا گروپ اے سروس ضوابط 1989 میں یک وقتی رعایت حاصل کرنے کیلئے عملے اور تربیت کے محکمے کے ساتھ اس معاملے کو اٹھایا ہے ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ عملے اور تربیت کے  محکمے کی اولین ترجیح ہے کہ وقت پر آفیسروں  کی ترقی کو یقینی بنایا جا ئے اور آفیسروں کے عہدےمیں ترقی دینے کے سلسلے میں ہونے والی غیر ضروری تاخیر سے بچنے کیلئے ان کے مسائل کو وقت پر حل کیا جا سکے۔ انہوں نے نے ایسو سی ایشن کو یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کو ملے اور تربیت کے محکمے کے متعلقہ آفسروں کے ساتھ اٹھائیں گے اور ضوابط کے تحت اس معاملے کو جلد ی س نمٹائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More