26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

19سے 22 نومبر 2017 تک صدر جمہوریہ تین شامل مشرقی ریاستوں کا دورہ کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند تین شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام اور منی پور کا 19 سے 22 نومبر 2017 تک دورہ کریں گے۔ صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان ریاستوں  کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

19 نومبر 2017 کو صدر جمہوریہ ایٹہ نگر میں وویکانند کیندر کے 40 سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والی تقریب میں اختتامی خطبہ پیش کریں گے۔ وہ ایٹہ نگر میں اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ارکان اسمبلی سے بھی اسی دن خطاب کریں گے۔

20 نومبر 2017 کو صدر جمہوریہ سلچر میں نمامی براک میلہ کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔

21 نومبر 2017 کو صدر جمہوریہ شمال مشرقی ترقیاتی سربراہ کانفرنس کا امپھال میں افتتاح کریں گے۔ وہ اسی دن منی پور میں منی پور سنگئی میلہ 2017 کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

22 نومبر 2017 کو صدر جمہوریہ آئی این اے وار میموریل اور میزیم کا منی پور کے موئرنگ میں دورہ کریں گے اور دلی واپسی سے پہلے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More