33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز پر وزیر اعظم کا خطاب

संसद के मानसून सत्र से पूर्व प्रधानमंत्री के वक्तव्य का मूल पाठ
Urdu News

نئی دلّی ،  جولائی ؍ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے افتتاح کے موقع پر اراکین پارلیمنٹ کے اجتماع سے خطاب کیا ۔ ان کے خطاب کا متن درج ذیل ہے : ۔
نمسکار دوستو ،
آج مانسون اجلاس شروع ہو رہا ہے ۔ گرمی کے بعد ، پہلی بارش ایک نئی خوشبو مٹی میں بھر دیتی ہے ، ویسے یہ مانسون اجلاس جی ایس ٹی کی کامیاب بارش کے باعث ، پورا اجلاس ایک نئی خوشبو اور نئی امنگ سے بھرا ہوا ہوگا ۔ جب دیش کی سبھی سیاسی پارٹیاں ، سبھی حکومتیں صرف اور صرف قوم کے مفاد کے ترازو پر تول کر کے فیصلہ کرتی ہیں ، تو کتنا اہم قومی مفاد کا کام ہوتا ہے ، وہ جی ایس ٹی کے نفاذ میں کامیاب اور ثابت ہو چکا ہے ۔ ’’ گروئنگ اسٹرانگر ٹو گیدر ‘‘ یہ جی ایس ٹی اسپرٹ کا دوسرا نام ہے ۔
یہ اجلاس متعدد نوعیت کے اعتبار سے اہم ہے ۔ 15 اگست کو آزادی کے بعد کے سات دہوں کی سفر مکمل ہو رہا ہے ۔ 09 اگست کو اجلاس کے درمیان ہی اگست کرانتی کے 75 سال ہو رہے ہیں ۔ یہ ’ بھارت چھوڑو ‘ تحریک کے 75 سال کا موقع ہے ۔ یہی اجلاس ہے جب ملک کو اپنے نئے صدر اور نئے نائب صدر منتخب کرنے کا موقع ملا ہے ۔ ایک طرح سے عرصہ قومی زندگی کے انتہائی اہم واقعات سے بھر پور ہے ۔ اور اسی لئے فطری طور پر اہل وطن کی توجہ ہمیشہ کی طرح اس مانسون اجلاس پر مرکوز رہے گی ۔
جب ہم مانسون اجلاس کا آغاز کر رہے ہیں تو شروع میں ، ہم ملک کے ان کسانوں کو سلام کرتے ہیں جو اس موسم میں سخت محنت کر کے اہل وطن کے لئے غذائی تحفظ کا انتظام کرتے ہیں اور ان ہی کو سلام کرتے ہوئے یہ اجلاس کا آغاز ہوتا ہے ۔
اس مانسون اجلاس میں مجھے یقین ہے کہ سبھی سیاسی پارٹیاں ، سبھی معزز اراکین پارلیمنٹ ، قومی مفاد کے انتہائی اہم فیصلے لے کر کے اعلیٰ سطح کی بحث کر کے ، ہر خیال میں اضافہ اقدار کرنے کی کوشش ، ہر حال میں اضافہ اقدار کی کوشش ہم سب مل کر کے کریں گے، ایسا مجھے یقین ہے ۔

Related posts

3 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More