30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

1.73 لاکھ نئے معاملے کے ساتھ گذشتہ 45 دنوں میں یومیہ نئے معاملے اپنی سب سے نچلی سطح پر پہنچے

Urdu News

نئی دہلی۔ہندوستان میں کووڈ – 19 کے فعال  معاملوں کی تعداد آج کم ہوکر 22،28،724 رہ گئی ہے۔ 10 مئی 2021 کو اپنی آخری چوٹی پرپہنچنے کے بعد سے فعال معاملوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں کی تعداد میں کل  1،14،428 کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ یہ اب ملک کے کل پازیٹو معاملوں کا صرف 8.04فیصد ہے۔

روزانہ نئے معاملوں میں مسلسل دیکھی جا رہی  کمی کے ساتھ ہندوستان میں اب لگاتار 13 ویں دن کووڈ – 19 کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے کم درج کی گئی ہے۔ پچھلے دو دن سے نئے معاملے روزانہ 2 لاکھ سے بھی کم درج کیے جا رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 1،73،790 نئے معاملے درج کیے گئے۔

ساتھ ہی ہندوستان میں بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی یومیہ تعداد کووڈ – 19 کے روزانہ کے نئے معاملوں سے مسلسل 16 ویں روز بھی کہیں زیادہ ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2،84،601  مریض صحت ہوئے ہیں ۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران روزانہ نئے  معاملوں کے مقابلہ میں بیماری سے 1،10،811 زیادہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے  پہلے ہی کل 2،51،78،011 افراد  کووڈ – 19 سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2،84،601 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے کی قومی شرح بھی بہتر ہو کر 90.80 فیصد ہو گئی  ہے۔

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 20،80،048 ٹیسٹ کیے گئے تھے اور مجموعی طور پرہندوستان نے اب تک 34.11 کروڑ جانچ کر لی ہے۔

اگرچہ ملک بھر میں ایک طرف کووڈ کی جانچ میں اضافہ کیا گیا ہے ، لیکن دوسری طرف  ہفتہ وار پازیٹو معاملوں کی شرح میں بھی کمی درج کی گئی ہے۔ ہفتہ وار پازیٹو ہونے کی شرح فی الحال 9.84 فیصد  ہے جبکہ یومیہ پازیٹو ہونے کی شرح آج کم ہوکر 8.36 فیصد ہو گئی ہے۔ اب یہ  لگاتار 5 دنوں سے 10 فیصد سے کم رہا ہے۔

ملک بھر میں ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے  کے تحت آج ملک بھر میں کووڈ – 19 کے ٹیکے کی دی جا چکی خوراک کی مجموعی تعداد 20.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ہندوستان امریکہ کے بعد دوسرا ملک ہے جس نے 20 کروڑ  کا تاریخی مقام حاصل کر لیا ہے۔

عارضی رپورٹ کے مطابق ، آج صبح 7 بجے تک مجموعی طور پر 20،89،02،445 نشستوں میں 29،72،971 کووڈ – 19 کی مجموعی خوراک دی جا چکی ہے۔

ان میں یہ شامل ہیں:

صحت کارکنان پہلی خوراک 98,43,534
دوسری خوراک 67,60,010
فرنٹ لائن کارکنا پہلی خوراک 1,54,62,813
دوسری خوراک 84,63,622
18-45 سال کے پہلی خوراک 1,67,66,581
دوسری خوراک 298
45-60 سال کے پہلی خوراک 6,45,90,833
دوسری خوراک 1,03,52,228
60 سال زیادہ عمر کے پہلی خوراک 5,81,15,492
دوسری خوراک 1,85,47,034
مجموعی تعداد 20,89,02,445

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More