31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب پرہلاد جوشی نے قومی جیو- سائنس ایوارڈ عطا کئے

Urdu News

نئی دہلی، جیو -سائنس ، کانکنی اور  متعلقہ شعبوں میں گراں قدر تعاون کے لئے سال 2018 کے  قومی جیو- سائنس ایوارڈ ملک کےمختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 22 خاندانوں کو دیئے گئے۔ پارلیمانی امور ، کوئلہ  اور کانکنی  کے  مرکزی وزیر  جناب پرہلاد جوشی نے  انہیں ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ  جیو- سائنس کے شعبے میں کام کرنے والے  تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد  کے درمیان  تال میل کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

قومی جیو -سائنس ایوارڈ  10 شعبوں کے لئے دئے گئے جن میں معدنیات کی تلاش ،  زیر زمین پانی کی تلاش ، کانکنی کی ٹیکنالوجی ، معدنیات کو مفید بنانا ، معدنیات کا پائیدار فروغ  اور بنیادی ایپلائڈ جیو- سائنس ، جیو- ماحولیاتی مطالعات  اور قدرتی آفات  کی تحقیقات  شامل ہیں۔ سائنسی اور صنعتی  تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر ) کے پروفیسر سید وجیہ احمد نقوی  کو  بحری بایو کیمیکل ریسرچ کے شعبے میں  عالمی سطح پر  اہم تعاون کے لئے  ایوارڈ فار ایکسیلنس سے نوازا گیا۔ گوا یونیورسٹی کی ڈاکٹر سوہنی گنگولی کو  پیٹرولوجی  وولکینولوجی  اور جیو- کیمسٹری کے شعبے میں ان کے اہم کام کے لئے  سال 2018 کا  ینگ سائنٹس ایوارڈ دیا گیا۔

ملک میں  معدنی وسائل کی مانگ کو اجاگر کرتے ہوئے  جناب پرہلاد جوشی نے  جیو- سائنس سے تعلق رکھنے والی برادری پر زور دیا کہ وہ  زیادہ گہرائی  میں اور چھپے ہوئے معدنیات کو تلاش کرنے  کے ایسے  اختراعی طریقوں  کی تجویز پیش کریں  جن سے  ماحولیات  پر کم سے کم اثر پڑتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے  قومی معدنیاتی پالیسی 2019  پیش کی ہے اور  اس کا مقصد  7 برسوں میں معدنیات کی پیداوار میں 200 فیصد کا اضافہ کرنا ہے۔

وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ جی ایس آئی کے ذریعے  واضح ارضیاتی صلاحیت   کے  27 لاکھ لائن کلو میٹر طویل قومی  ایرو-جیوفیزیکل میپنگ پروگرام مکمل ہونے کے بعد  معدنیات  والے زونوں کی نشان دہی کی جائے گی جس سے  ایسے معنی بلاکوں کی نشان دہی ہوگی جن کی نیلامی کی جاسکتی ہے۔ فی الحال  جیولاجیکل سروے آف انڈیا  (جی ایس آئی ) نے  مختلف معدنیات  کے لئے  تلاش  کے تقریبا 400  پروجیکٹوں  پر کام شروع کرکے  تلاش کی اپنی سرگرمیوں کو دوگنا کردیا ہے۔

کانکنی کے سیکٹر میں سرمایہ کار  دوست اقدامات  کو اجاگر کرتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ ایم ایم ڈی آر ترمیمی ایکٹ  2015  نے  نیلامی کے عمل اور  معدنیات  میں رعایت دینے کے عمل کو  شفاف بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  معدنیات کی تلاش کے قومی ٹرسٹ  (این ایم  ای ٹی)  اور  ضلع معدنیاتی فاؤنڈیشن ( ڈی ایم ایف ) اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔  انہوں نے کہا کہ حکومت نے  کانکنی کے شعبے میں پائیدار روزگار فراہم کرنے کے لئے  طویل مدتی روزگار کو  یقینی بنانے کی خاطر پردھان منتری کھنج چھیتر کلیان یوجنا  (پی ایم کے کے وائی) کا آغاز کیا ہے۔

کانوں کے وزیر جناب پرہلاد جوشی  نے  ایوارڈ  عطا کرنے کی تقریب کے آخر میں  ایوارڈ پانے والے سائنس دانوں سے  ان کے موجودہ تحقیقی کام اور  مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو کی۔

اس سے پہلے  کانکنی  کی وزارت کے سکریٹری  جناب انل موکم نے اس ایوارڈ کے پس منظر  کے بارے میں  بتایا ، جسے  کانکنی کی وزارت نے  1966 میں شروع کیا تھا اور اس وقت سے ایوارڈ کی فہرست میں  جیو-سائنس  کا نیا  شعبہ متعارف کرایا گیا ہے تاکہ  جیو- سائنس کے سائنس دانوں کے تعاون کو نہ صرف  جیو- سائنس بلکہ  دیگر شعبوں میں بھی  ان کے تعاون  کو تسلیم کیا جاسکے۔ اب تک این جی اے  820  ارضیاتی سائنس دانوں اور انجینئروں کو ایوارڈ دے چکی ہے۔ اس موقع پر  جیو لوجیکل سروے آف انڈیا  ( جی ایس آئی ) کے ڈائریکٹر جنرل  جناب ایس این میشرام اور وزارت اور جی ایس آئی کے  دیگر سینئر عہدیدار بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More