25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کے اہم بندرگاہوں پر تکنیکی ترقی سے پیدواریت میں اضافہ

Technology Advancement uplifts Productivity at India’s Major Ports
Urdu News

نئی دہلی۔ اہم بندرگاہوں کی جدید کاری کے لیے تکنیکی ترقی اور کاروبار سے متعلق معاملوں کو فروغ دینے سے  اہم بندرگاہوں پر پائیدار شرح ترقی کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے ۔ ملک کے 12 اہم بندرگاہوں اپریل تا اگست 2017 کے درمیان273.96 ملین ٹن کارگو کو نمٹایا  جبکہ گذشتہ سال اسی مدت 3.26فیصد مجموعی ترقی کے ساتھ 265.31 ملین ٹن کارگو کو نمٹایا تھا ۔اپریل تا اگست 2017 کے دوران سات بندرگاہ (کولکاتہ، پردیپ ، چنئی، نیو منگلور ، ممبئی اور جے این پی ٹی نے  نقل و حمل میں مثبت ترقی درج کی ہے ۔

جہاز رانی کی وزارت فرسودہ قوانین کو ختم کرنے کے لیے قانونی اصلاحات کر رہی ہے  اور اپنے ساگر مالا پروگرام کے تحت بندرگاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بندرگاہوں  کو ایک دوسرے مربوط کررہی ہے ۔

میک ان انڈیا کے ساتھ اپنی مینوفکچرنگ مسابقت میں بہتری لانے کی ہندوستان کی کوشش کے ساتھ  حکومت ہند بندرگاہوں کو سماجی و اقتصادی تبدیلی  کا وسیلہ بنانے اور طویل مدتی پرجوش اقتصادی ترقی کے معاون بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ کوچین شیپ یارڈ لمیٹیڈ کی آئی پی او کی زبردست کامیابی سرمایہ کاری کے مثبت جذبات کی ایک مثال ہے ۔ آر بی آئی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کارگو کے نقل و حمل میں زبردست ترقی  اور کارکردگی کا اعتراف بھی  کیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More