36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یو این جی اے 74 کے شانہ بہ شانہ وزیراعظم نے اسٹونیا کی صدر سے ملاقات کی

Urdu News

نئی  دہلی۔ وزیراعظم نے جمہوریہ اسٹونیا کی صدر محترمہ کرسٹی کلجولیٹ  سے یو این جی اے 74 کے شانہ بہ شانہ ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ماہ اگست 2019 میں صدر جمہوریہ ہند کے دورۂ اسٹونیا کے پس منظر میں باہمی تعلقات کے وسیع تر منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیے۔

دونوں رہنماؤں نے ای۔ گورننس ، سائبرسلامتی اور اختراع کے شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھاوا دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیالات کیے۔ وزیراعظم نے اسٹونیا کی جانب سے یو این ایس سی میں غیرمستقل نشست برائے 22-2021 کے لئے  بھارت کی امیدواری کی حمایت کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ اس میٹنگ نے اسٹونیا کو ایک ایسا موقع فراہم کیا جب وہ باہمی تعاون کیلئے افزوں مواقع کے سلسلے میں اپنے نظریات اور خیالات پیش کرسکا اور اس لحاظ سے ہمارے موجودہ دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More