23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم محترمہ جسنڈا آرڈرن کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقات

Urdu News

نئی  دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 25 ستمبر 2019 کو، نیویاک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میٹنگوں کے شانہ بہ شانہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم محترمہ جسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی موجودہ حالت کا جائزہ لیا اور سیاسی ، اقتصادی ، دفاعی، سلامتی اور عوام سے عوام کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیالات کیے۔ انہوں نے منیلا میں نومبر 2017 کے دوران ہوئی اپنی ملاقات کو یاد کیا اور کہا کہ ماہ اکتوبر 2016 میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم  کے بھارت دورے کے بعد نئے ادارہ جاتی میکنزم   وجود میں آئے  ہیں جنہوں نے خاطر خواہ طور پر باہمی تعلقات کو فروغ دیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے وزیراعظم آرڈرن  کا یو این جی اے کے شانہ بہ شانہ 24 ستمبر2019 کو منعقد ہ  ’’معاصر دنیا میں گاندھی کی موزونیت ‘‘کی تقریب میں  شرکت کی دعوت قبول کرنے  اور شریک ہونے کا  شکریہ۔

نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے وزیر اعظم مودی کو بتایا کہ ایک نیا کلیدی پیپر  ’’انڈیا 2022- تعلقات میں سرمایہ کاری‘‘ تیار کیا گیا ہے جو این زیڈ کمپنی کا سلسلہ ہے۔ انڈیا حکمت عملی 2011  کے سلسلے میں وزیراعظم آرڈرن نے کہا کہ ان کے ملک میں مقیم ہند نژاد افراد اور طلباء دونوں ممالک کے مابین اہم پُل کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ لوگ دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد اور دلچسپی کے علاقائی اور عالمی موضوعات پر بھی  گفت وشنید کی  جس میں بین الاقوامی دہشت گردی کا موضوع بھی شامل تھا اور انہوں نے اس موضوع پر دونوں ممالک کے نظریات کی ہم آہنگی  کی ستائش کی۔ دونوں ممالک نے مضبوطی کے ساتھ پلوامہ اور کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایک دوسرے کی جانب تعاون کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو کرائسٹ چرچ  کال آف ایکشن کے سلسلے میں جوائنٹ نیوزی لینڈ فرینچ پہل قدمی کے سلسلے میں اپنی حمایت فراہم کی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More