40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یوتھ فیسٹول – 2018 کے شرکاء نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، یوتھ فیسٹول- 2018  کے شرکاء نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ  کووند سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ یہ اپنے قسم کا پہلا قومی یوتھ فیسٹول ہے، جس کا اہتمام انڈین ریڈ کراس سوسائٹی نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول کے شرکاء اب انڈین ریڈکراس سوسائٹی کے سفراء بن گئے ہیں، لہذا جب وہ اپنے اپنے متعلقہ خطوں اور ریاستوں میں لوٹیں گے تو وہ اپنے دوستوں کے ساتھ یوتھ فیسٹول میں اپنے تجربات شیئر کریں گے اور انہیں اس بات کے لئے تحریک دیں گے کہ وہ بھی ریڈ کراس تحریک میں شامل ہوں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ یوتھ فیسٹول نے  ریڈ کراس کی مختلف انسانی بنیاد پر مبنی سرگرمیوں کو سمجھنے کے لئے شرکاء کو ایک موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ نوجوانوں پر  مشتمل اس طرح کی ایک پہل ریڈ کراس سوسائٹی آف انڈیا نے شروع کی ہے جو ہندوستان میں انسانی بنیادوں پر کام کرنے والی سب سے بڑی قانونی تنظیم ہے۔ انہوں نے اس پہل کے لئے سوسائٹی کو مبارک باد دی۔

 صدرجمہوریہ نے کہا کہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی 2020 میں 100 سال کی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ  انہیں  اس بات پر پورا یقین ہے کہ اپنی قابل تعریف سرگرمیا ں جاری رکھے گی۔ ان سرگرمیوں میں آفات کے وقت راحت فراہم کرنا اور ہنگامی حالات میں مدد کرنے کے علاوہ صحت خدمات تک رسائی کو فروغ دینا ہے اور محروم لوگوں کو بہتر طریقے سے جوڑنے کے لئے امتیاز کو ختم کرنا ہے اور صحت مند زندگی گزارنے کے لئے  مواقع فراہم کرنا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More