40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان میں لگاتار دوسرے دن1 لاکھ سے کم نئے روزانہ واقعات ریکارڈ کئے گئے

Urdu News

نئی دہلی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہندوستان میں  92596 روزانہ کی بنیاد پر نئے معاملات سامنے آئے۔اس وقت ملک میں لگاتار دوسرے دن 1 لاکھ سے بھی کم نئے روزانہ معاملات درج کئے گئے۔ یہ سب مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی پائیدار اور متحدہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

111.jpg

ہندوستان میں فعال معاملات کی تعداد میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ ملک میں آج فعال کیسوں کی مجموعی تعداد 1231415 ہے۔ لگاتار 9 دن سے نئے کیسوں کی مجموعی تعداد 20 لاکھ سے نیچے ہی رہی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72287 معاملات کی کمی دیکھنے میں آئی اور اب فعال معاملات ملک کے مجموعی مثبت معاملات کا صرف 4.23 فیصد ہیں۔

222.jpg

ہندوستان میں روزانہ صحت یابیوں کی تعداد لگاتار 27 ویں روز بھی روزانہ نئے سامنے آنے والے معاملات کی تعداد سے زیادہ ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 162664 صحت یابیاں درج کی گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  روزانہ نئے معاملات کے مقابلے میں  70068 زیادہ صحت یابیاں درج کی گئیں۔

333.jpg

وبا کے شروع ہونے کےبعد سے اس سے متاثر ہونے والے لوگوں میں سے27504126 افراد کووڈ-19 کی بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔ جس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 162664 ہے۔ اس سے شفایابی کی مجموعی شرح 94.55 فیصد ہوگئی ہے اور اس میں اضافہ کے رجحان دیکھاجارہا ہے۔

444.jpg

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1985967 ٹیسٹ منعقد کئے گئے اور اب تک ہندستان میں کل ملا کر37 کروڑ سے زیادہ(370193563) ٹیسٹ منعقد کئے گئے ہیں۔

جہاں ایک طرف ملک بھر میں ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کردیا گیا ہے وہیں دوسری طرف ہفتہ وارانہ مثبت کیسوں کی تعداد میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ اس وقت ہفتہ وار مثبت شرح 5.66 فیصد ہے جبکہ روزانہ مثبت کیسوں کی شرح 4.66 پر قائم ہے ۔ اس وقت یہ لگاتار 16 ویں دن بھی 10 فیصد سے کم ہے۔

555.jpg

ملک میں آج ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت ویکسین کے لگائے جانے والے ٹیکوں کی مجموعی تعداد23.90 کروڑ کو پار کرگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2776096 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔

 آج صبح سات بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق 3344533 سیشنوں میں مجموعی طور پر 239058360 ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔

اس میں شامل  افراد:

طبی کارکنان

پہلی خوراک

99,96,113

دوسری خوراک

68,94,206

صف اول کارکنان

پہلی خوراک

1,63,86,094

دوسری خوراک

87,28,340

18 سے44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

3,18,51,951

دوسری خوراک

3,18,313

45 سے 60 سال کے درمیانی عمر کے افراد

پہلی خوراک

7,26,04,407

دوسری خوراک

1,15,39,053

60 برس سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

6,12,98,568

دوسری خوراک

1,94,41,315

میزان

23,90,58,360

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More