34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب راجیو گوبا نے مرکزی داخلہ سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

श्री राजीव गौबा ने केंद्रीय गृह सचिव का कार्यभार ग्रहण किया
Urdu News

نئی دہلی۔ جناب راجیو گوبا، آئی اے ایس (جھارکھنڈ کیڈر 1982 بیچ) نے وزارت داخلہ میں حکومت ہند کے سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

جناب راجیو گوبا نے 27 جون 2017 کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کے طور پر وزارت داخلہ کو جوائن کیا تھا اور جناب راجیو مہرشی کے سبکدوش ہونے پر مرکزی داخلہ سکریٹری کا چارج سنبھالا ہے۔

اس سے قبل جناب راجیو گوبا شہری ترقیات کی وزارت میں سکریٹری تھے۔ مرکزی اور ریاستی ھکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنا کا ان کا تجربہ بہت وسیع ہے۔ جناب راجیو گوبا کا جنم پنجاب میں 1959 میں ہوئے تھے۔ وہ فزکس میں گریجویٹ ہیں۔

اس سے پہلے وہ جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ جناب راجیو گوبا نے مرکزی حکومت میں داخلہ، دفاع، ماحولیات اور جنگلات کی وزارتوں اور الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے میں خدمات انجام دےچکے ہیں۔

جناب راجیوگوبا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) میں ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے چار سال تک خدمات انجام دے چکے ہیں وہ آئی ایم ایف کے بورڈ میں شامل تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More